پاکستان نیوز پوائنٹ
ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے لیے بڑا اعلان, وزیراعلیٰ پنجاب نے ٹریفک جرمانے بڑھانے کی منظوری دے دی۔
قوانین کی خلاف ورزی پر اب نہ صرف بھاری جرمانے بلکہ ڈرائیونگ لائسنس کی معطلی کا سامنا بھی کرنا پڑے گا۔ حکام کے مطابق موٹر سائیکل سواروں پر ہر خلاف ورزی پر 2 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا، جبکہ زیادہ سے زیادہ جرمانہ 20 ہزار روپے تک بڑھا دیا گیا ہے۔ ہر خلاف ورزی پر 2 سے 4 پوائنٹس کی کٹوتی کی جائے گی اور اگر کسی ڈرائیور کے سالانہ 20 پوائنٹس کٹ گئے تو اس کا لائسنس 2 ماہ سے 1 سال تک معطل کیا جا سکے گا۔ دو ہزار سی سی سے بڑی گاڑیوں کی اوورسپیڈنگ پر 20 ہزار روپے جرمانہ اور 4 پوائنٹس کی کٹوتی ہو گی۔ اسی طرح ٹریفک سگنل توڑنے اور اوورلوڈنگ پر بھی 15 ہزار تک جرمانہ اور 4 پوائنٹس کی کٹوتی کی جائے گی۔
ون وے کی خلاف ورزی پر بھی 15 ہزار روپے تک جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
