اردو نیوز اپڈیٹس

ٹیم کے خدشات دور کیے فیلڈ مارشل نے خود سری لنکا کے وزیر دفاع سے بات کرکے انہیں آمادہ کیا محسن نقوی

پاکستان نیوز پوائنٹ
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہےکہ ہمارے فیلڈ مارشل نے خود سری لنکا کے ڈیفنس منسٹر اور سیکرٹری سے بات کرکے انہیں آمادہ کیا۔ پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ سری لنکا کے واپس جانے پر ہماری ٹیم سے بات ہوئی، سری لنکن ٹیم کو یہاں رہنے پر بہت زیادہ تشویش تھی، ہم نے سارے خدشات دور کیے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے فیلڈ مارشل نے خود سری لنکا کے ڈیفنس منسٹر اور سیکرٹری سے بات کرکے انہیں آمادہ کیا، سری لنکن اتھارٹی کو یقین دہانی کرائی گئی کہ پاکستان آرمی رینجرز اورپولیس سکیورٹی سنبھالے ہوئے ہیں جس کے بعد سری لنکن صدر نے خود اپنی ٹیم سے بات کی اور انہیں کھیلنے پر آمادہ کیا، سری لنکن ٹیم کے ارکان ہمارے اسٹیٹ گیسٹ ہیں، ان کو ہم اسی طرح کا پروٹوکول اور سکیورٹی دے رہے ہیں۔محسن نقوی کا کہنا تھا کہ سری لنکن بورڈ اور کھلاڑیوں نے بڑی بہادری سے یہاں رہنے اور کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے، سری لنکن صدر، حکومت، ان کے بورڈ اور کھلاڑیوں کا خصوصی طور پر مشکور ہوں کیوں کہ سری لنکن بورڈ نے فیصلہ کھلاڑیوں پرچھوڑ دیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وانا اور اسلام آباد دونوں واقعات میں افغان شہری ملوث ہیں، دونوں واقعات میں لوگ افغانستان سے آئے اور ان واقعات میں شامل ہوئے، اس معاملے کو ہم حکومتی سطح پر دیکھ رہے ہیں۔یاد رہے کہ سری لنکا کو پاکستان کے خلاف سیریز کے بقیہ 2 ون ڈے میچز اور پھر پاکستان میں سہ ملکی سیریز کھیلنی ہے۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ون ڈے کل راولپنڈی میں شیڈول ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر مملکت آصف علی زرداری نے 27 ویں آئینی ترمیم کے بل پر دستخط کردیے

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے 27 ویں آئینی ترمیم کے بل…

18 hours ago

پارٹی لائن کیخلاف ووٹ دینا انحراف مگر ضمیر کے مطابق ووٹ دیا جائے تو شمار ہوگا اسحاق ڈار

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پارٹی لائن کے خلاف…

18 hours ago

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہےکہ افغانستان دہشتگردی کی اور بھارت افغانستان کی پشت پناہی کررہا ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہےکہ افغانستان دہشتگردی کی اور بھارت…

18 hours ago

سینیٹ میں سری لنکن حکومت اور کرکٹ بورڈ سے اظہار تشکر کی قرارداد منظور

پاکستان نیوز پوائنٹ سینیٹ نے اسلام آباد حملے کے بعد پاکستان میں کھیل جاری رکھنے…

18 hours ago

امریکی ایوان نمائندگان کی اکثریت نے حکومتی شٹ ڈاؤن ختم کرنے کے لیے قانون سازی کی منظوری کے حق میں ووٹ دے دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی میڈیا کے مطابق اس وقت ووٹنگ جاری ہے، امریکی ایوان نمائندگان…

18 hours ago

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سی ڈی اے ختم کرنے کا عدالتی حکم معطل کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈویژن بینچ نے سی ڈی اے ختم کرنے…

18 hours ago