پاکستان نیوز پوائنٹ
پاسپورٹ بنوانے والوں کو بڑی سہولت دے دی گئی۔آن لائن پاسپورٹ درخواست گزاروں کے لئے فنگر پرنٹس ویریفکیشن کا نیا نظام متعارف کروا دیا گیا ہے۔درخواست گزاروں کو فنگر پرنٹس ویریفکیشن میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا. نادرا کے تعاون سے اب پاک آئی ڈی ایپ پر فنگر پرنٹس کی تصدیق کا جدید اور موثر نظام متعارف کروا دیا گیا ہے۔اس نظام کے ذریعے آن لائن پاسپورٹ درخواست دینے والے شہریوں کو اب گھر بیٹھے ہی فنگر پرنٹس کی تصدیق کروانے کی سہولت حاصل ہو گی۔اس نظام کے تحت فنگر پرنٹس کی تصدیق پاک آئی ڈی ایپ کے ذریعے نادرا کے ڈیٹا سے کی جائے گی اور فنگر پرنٹس ویریفکیشن کیلئے پاسپورٹ دفاتر کے چکر لگانے کی ضرورت نہیں رہے گی۔اس نئے نظام کی وجہ سے آن لائن پاسپورٹ درخواستوں کی پراسیسنگ میں شفافیت اور تیزی آنے کے ساتھ ساتھ وقت کی بچت اور اخراجات کی بھی کمی ہو گی۔
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اعظم شہباز شریف کے جنرل اسمبلی میں خطاب کے دوران سامعین…
پاکستان نیوز پوائنٹ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن…
پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے افغانستان سے…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کو…
پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ترکیے ، پاکستان اور سعودی عرب…
پاکستان نیوز پوائنٹ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران اقوامِ متحدہ کے…