پاکستان نیوز پوائنٹ
سکیورٹی فورسز نے افغانستان سے خارجیوں کے پاکستان میں گھسنے کی ایک اور کوشش ناکام بنادی، 25 خوارجی دہشتگرد سرحد پر کتے کی موت مارے گئے۔ 4 چار خودکش بھی ہلاک کردیئے گئے سکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد پر خوارجi دہشت گردوں کی دراندازی کی ایک اور مذموم کوشش ناکام بناتے ہوئے 4 خود کش بمباروں سمیت 25 فتنہ پرست خوارجی دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔
آئی ایس پی آر کے نے تصدیق کی ہے کہ 24 اور 25 اکتوبر کی درمیانی رات کو بھارت کے پیسے اور تکنیکی مدد سے پاکستان مین دہشتگردی کرنے والے خارجی دہشتگردوں کے 2 بڑے جتھوں نے پاک افغان سرحد عبور کرنےکی کوشش کی تھی۔ ایک انکاؤنٹر میں 15 دہشتگردوں کو جہنم روانہ کیا گیا اور دوسرے انکاؤنٹر میں 10 دہشتگردوں کو جہنم مین پہنچایا گیا۔ ضلع کرم میں غاخی کے علاقے او ر شمالی وزیرستان کے علاقہ میں خوارجی دہشتگردوں کے دو گروہوں کی مشکوک حرکات نوٹ کی گئیں۔ یہ خوارج پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے، سکیورٹی فورسز نے خوارج کےگروہوں کو بروقت اور مؤثرکارروائی کے دوران ہدف بنایا۔ اسپن وام شمالی وزیرستان میں ہلاک 15دہشت گردوں میں 4 خودکش حملہ آور بھی شامل تھے۔ غاخی، ضلع کرم میں مزید 10 دہشت گرد ہلاک کیےگئے۔
خاخی مین دہشتگردوں کے ساتھ شدید فائرنگ کے تبادلےکے دوران پاک فوج کے 5 بہادر سپوتوں نے جام شہادت نوش کیا۔ شہدا میں حوالدار منظور حسین، سپاہی نعمان الیاس کیانی، سپاہی محمد عدیل، سپاہی شاہجہاں اور سپاہی علی اصغر شامل ہیں۔ انکاؤنٹر میں مارےگئے تمام دہشت گرد بھارتی سرپرستی یافتہ فتنہ الخوارج سے تعلق رکھتے تھے۔ ہلاک ہونے والے ان دہشت گردوں سےبھاری مقدار میں اسلحہ،گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا۔ آئی ایس پی آر نے بھارتی سرپرستی مین پاکستان پر حملے کرنے والے خٓرجیوں کے دو جتھوں کی دراندازی کے ان واقعات کی ٹائمنگ پر توجہ دلاتے ہوئے کہا، فتنہ الخوارج کی دراندازی کے واقعات ایسے وقت ہو رہے ہیں جب پاکستان اور افغانستان کے وفود ترکیے میں مذاکرات کر رہے ہیں۔ دراندازی کے واقعات عبوری افغان حکومت کے دہشت گردی سے متعلق ارادوں پر سنجیدہ سوالات اٹھاتے ہیں۔ پاکستان بارہا عبوری افغان حکومت سے مطالبہ کر چکا ہےکہ وہ اپنی سرحدی نگرانی کو مؤثر بنائے۔ افغانستان دوحہ معاہدے کے تحت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔ افغانستان اپنی سرزمین کو خوارج کے ذریعے پاکستان کے خلاف استعمال ہونے سے روکے۔ دشمن کسی بھی وقت، کسی بھی جگہ کوئی بھی سازش کرے، پاکستان کی سکیورٹی فورسز اپنی سرحدوں کے دفاع کے لیے ہر لمحہ تیار، پرعزم اور ثابت قدم ہیں۔ ہمارے بہادر جوانوں کی قربانیاں دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔کسی بھی بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج کے خاتمے کے لیے علاقے میں کلیئرئس آپریشن جاری ہیں۔ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عزم استحکام کے تحت انسداد دہشت گردی کی مہم جاری رکھیں گے۔
پاکستان نیوز پوائنٹ صدر آصف علی زرداری نے آزاد کشمیر میں حکومت بنانے کیلئے وزیراعظم…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں گھریلو صارفین کے لیے گیس…
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے برطانوی ہائی کمشنر اور قائم مقام…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات مین افغان طالبان ریجیم نے…
پاکستان نیوز پوائنٹ تفصیلات کے مطابق وزیراعلی مریم نوازشریف کی ہدایت پر صوبہ بھر میں…
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ پاکستان اور افغانستان…