پاکستان نیوز پوائنٹ
فرانسیسی صدر میکرون نے 74 سالہ پاکستانی نژاد علی اکبر کو فرانس کے اعلیٰ ترین سول اعزازات میں سے ایک گرانڈ آرڈر آف میرٹ کا نائٹ بنا دیا۔ اعزاز دینے کی تقریب فرانسیسی صدارتی محل میں منعقد ہوئی، جہاں علی اکبر کی فرانس کے لیے طویل خدمات کو سراہا گیا۔ خیال رہے کہ یہ اعزاز فرانس میں شہری یا فوجی سطح پر نمایاں خدمات انجام دینے والوں کو دیا جاتا ہے۔ 72 سالہ علی اکبر، جو راولپنڈی سے تعلق رکھتے ہیں، 1973 میں فرانس منتقل ہوئے تھے اور تب سے لے کر آج تک وہ پیرس کی سڑکوں پر اخبارات فروخت کر رہے ہیں۔ انہیں شہر کا “آخری اخبار فروش” بھی کہا جاتا ہے۔ ان کی خدمات کے اعتراف میں فرانسیسی صدر کی جانب سے دیا گیا یہ اعزاز پاکستانی کمیونٹی کے لیے بھی باعثِ فخر قرار دیا جا رہا ہے۔
