پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی مسقط میں ٹیم اسنوکر کے ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کی شاندار فتح اور ٹائٹل اپنے نام کرنے پر پوری قوم کو مبارکباد دی اور کھلاڑیوں کی پذیرائی کی وزیرِ اعظم نے محمد آصف اور اسجد اقبال کی شاندار کارکردگی کی تعریف کی ۔وزیراعظم نے کہا پاکستانی کھلاڑیوں نے کمال مہارت سے ورلڈکپ ٹائٹل اپنے نام کیا.مجھ سمیت پوری قوم کو اپنے کھلاڑیوں پر فخر ہے.پاکستانی کھلاڑی دنیا بھر میں اپنی صلاحیتوں سے ملک و قوم کا نام روشن کر رہے ہیں.
