پاکستان نیوز پوائنٹ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان جاری اور تاریخ میں پہلی بار 100 انڈیکس 1 لاکھ 47 ہزارکی سطح بھی عبور کرگیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی زبردست تیزی دیکھی گئی اور 100 انڈیکس میں 687 پوائنٹس کا اضافے سے 100 انڈیکس 1 لاکھ 47 ہزار 617 پوائنٹس کی نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پہلی بار بینچ مارک 100 انڈیکس ایک لاکھ47 ہزار پوائنٹس کی تاریخی حد عبور کرنے کے بعد ایک لاکھ 46 ہزار 929 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر بند ہوا تھا۔
