پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکی صدر کی جانب عائد کیے گئے ٹیرف کو تین ماہ کے لیے موئخر کرنے کے فیصلے کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی ہے۔اسٹاک ایکسچینج میں دن کے آغاز کے ساتھ ہی زبردست تیزی دیکھنے میں آئی اور کاروبار کا آغاز 2941 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ہوا. 100 انڈیکس 1 لاکھ 15 ایک لاکھ 16 اور ایک لاکھ 17 ہزار کی حدیں عبور کرگیا۔مارکیٹ میں اس وقت 100 انڈیکس 1 لاکھ 17 ہزار 94 پوائنٹس پر ٹریڈ ہورہا ہے۔تاہم کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 2 ہزار 36 پوائنٹس اضافے کیساتھ ایک لاکھ 16 ہزار 189 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
