پاکستان نیوز پوائنٹ
پاکستان انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا ایپس کی بندش کے نتیجے میں ہونے والے مالی نقصانات کے لحاظ سے دنیا میں سرفہرست ہے۔ٹاپ 10 وی پی این کی رپورٹ مطابق پاکستان ایک ارب 62 کروڑ ڈالر کے مجموعی مالیاتی اثرات کے ساتھ چارٹ میں سرفہرست ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان مالی نقصان کے اعتبار سے خانہ جنگی سے متاثرہ ممالک سوڈان اور میانمار سے آگے ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ عالمی سطح پر انٹرنیٹ میں خلل 88,788 گھنٹے جاری رہا. جس سے مجموعی طور پر 7 ارب 69 کروڑ ڈالر کا مالی نقصان ہوا۔رپورٹ کے مطابق 2024 میں پاکستان میں تین بڑی وجوہات انتخابات، انفارمیشن کنٹرول، اور احتجاج کی وجہ سے جان بوجھ کر انٹرنیٹ بند کیے جانے کے 18 واقعات رپورٹ ہوئے۔یہ انٹرنیٹ کی بندش یا سست انٹرنیٹ 9,735 گھنٹے جاری رہی اور 82.9 ملین صارفین ہوئے۔ تخمینہ کے مطابق 18 فروری سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کا جاری شٹ ڈاؤن سب سے مہنگا تھا، جس کا مجموعی تخمینہ ایک ارب 34 کروڑ ڈالر رہا۔رپورٹ کے مطابق یہ حساب نیٹ بلاکس کے تیار کردہ لاگت آف شٹ ڈاؤن ٹول (COST) کا استعمال کرتے ہوئے کیا گیا، جو انٹرنیٹ سنسرشپ اور رکاوٹ کو ٹریک کرنے والے ایک آن لائن مانیٹر ہے۔
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی بندرگاہ پر کسٹمز کلیئرنس کے خود کار…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ٹیکسز اتنے زیادہ ہیں کہ…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ کوئی بچہ تعلیم سے…
پاکستان نیوز پوائنٹ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق سینیٹر فاروق ایچ نائیک کی…
پاکستان نیوز پوائنٹ صوبائی وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہاہے ملک کیخلاف سازشیں کرنے والوں…
پاکستان نیوز پوائنٹ چیئرمین انٹرمیڈیٹ بورڈ شرف علی شاہ نے کہا ہے کہ انٹر بورڈ…