پاکستان اور چین کے درمیان بڑی تجارتی پیشرفت اربوں ڈالر کے معاہدے متوقع

پاکستان نیوز پوائنٹ
چین کا 52 رکنی وفد پاکستان پہنچ گیا، دورے میں مختلف شعبوں میں اربوں ڈالر کے معاہدے متوقع ہےتفصیلات کے مطابق پاکستان اور چین کے درمیان اقتصادی تعلقات میں ایک بڑی پیشرفت سامنے آئی. جہاں 52 رکنی اعلیٰ سطح کا چینی کاروباری وفد 8 مئی سے 14 مئی تک کے دورے پر پاکستان پہنچ گیا ہے۔اس دورے کا مقصد سی پیککے دوسرے مرحلے کے تحت صنعتی تعاون کو فروغ دینا اور مختلف شعبوں میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کو حتمی شکل دینا ہے۔چینی وفد اپنے قیام کے دوران اسلام آباد، لاہور اور کراچی کا دورہ کرے گا، 8 سے 10 مئی تک لاہور میں “ہوم اپلائنسز، الیکٹریکل آلات اور بیٹری انرجی اسٹوریج” پر خصوصی بی ٹو بی (B2B) کانفرنس منعقد کی جا رہی ہے۔وفد کراچی، لاہور اور اسلام آباد چیمبرز آف کامرس کے نمائندوں سے ملاقاتیں کرے گا. جس میں ٹیکسٹائل، کیمیکل اور انجینئرنگ کے شعبوں میں شراکت داری پر بات ہوگی۔اس دورے کے مختلف شعبوں میں اہم پیشرفت متوقع ہے.سولر پینلز، بیٹری اسٹوریج سسٹم (BESS) اور ای وی (EV) چارجرز کی مقامی سطح پر تیاری کے لیے معاہدے ہوں گے جبکہ ای کامرس اور ٹیلی کام سیکٹر میں تعاون بڑھانے کے لیے مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے جائیں گے۔اس کے علاوہ انجینئرنگ، بلڈنگ مٹیریل اور میڈیکل آلات کی مینوفیکچرنگ میں چینی سرمایہ کاری لائی جائے گی جبکہ دونوں ممالک نے پاک چین مشترکہ اکنامک ہیڈکوارٹر قائم کرنے پر اتفاق کیا ہے جو سرمایہ کاری کی نگرانی کرے گا۔وزارتِ آئی ٹی اور صنعت و تجارت کے حکام کا کہنا ہے کہ اس دورے سے پاکستان میں صنعتی منتقلی کے عمل میں تیزی آئے گی۔ کراچی میں خاص طور پر الیکٹرک وہیکل اور صنعتی آلات سے متعلق بڑی ڈیلز متوقع ہیں، جو ملکی برآمدات میں اضافے اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے میں معاون ثابت ہوں گی۔پاک چین اقتصادی تعاون کا یہ نیا دور ظاہر کرتا ہے کہ دونوں ممالک اب محض انفراسٹرکچر سے آگے بڑھ کر مینوفیکچرنگ اور ٹیکنالوجی کی منتقلی پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *