اردو نیوز اپڈیٹس

پاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والے کشمیری آج یوم حق خودارادیت منا رہے ہیں

پاکستان نیوز پوائنٹ
لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والے کشمیری آج یوم حق خودارادیت منا رہے ہیں۔پانچ جنوری 1949 کو اقوام متحدہ کے کمیشن برائے پاکستان اور بھارت نے کشمیریوں کیلئے حق خود ارادیت یعنی رائے شماری کی قرارداد منظور کی تھی. لیکن بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے لوگوں پر عرصہ حیات تنگ کر کے انہیں بنیادی حقوق سے محروم کر رکھا ہے.کشمیری ہر سال 5 جنوری کو تجدید عہد کے طور پر مناتے ہیں خیال رہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں جو کھیل کھیل رہا ہے اسے پوری دنیا کے امن کو خطرات لاحق ہیں، اقوام متحدہ کی قراردادیں کشمیری عوام کو یہ حق دیتی ہیں کہ وہ اپنی مرضی کے مطابق اپنا فیصلہ کر سکیں، بھارت مسلسل ان قراردادوں کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔یوم حق خودارادیت کے موقع پر آزاد جموں وکشمیر بھر میں بھارت کیخلاف احتجاجی مظاہرے کئے جاتے ہیں، اقوام متحدہ کے فوجی مبصر مشن دفتر مظفرآباد میں یادداشت بھی پیش کی جائے گی اور دنیا سے مطالبہ کیا جائے گا کہ وہ کشمیریوں سے کئے گئے اپنے وعدے پورے کریں۔اس حوالے سے وزیراعظم آزاد کشمیر انوارالحق کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کا کشمیریوں سے استصواب رائے کا وعدہ پورا نہیں ہو سکا، کشمیریوں کی جدوجہد تکمیل پاکستان کیلئے ہے، شہدا کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ حق خودارادیت کے ذریعے کشمیری اپنی منزل ضرور حاصل کریں گے، اقوام متحدہ نے جموں و کشمیر کے عوام کو ایک غیر جانبدارانہ استصواب رائے کے ذریعے حق خودارادیت کی ضمانت دی تھی جس کو پورا کرنا اقوام متحدہ کی بنیادی ذمہ داری تھی۔ان کا کہنا تھا کہ بھارتی جبر سہنے کے باوجود اہل کشمیر حق خودارادیت کے حصول کے مطالبے پر ڈٹ کر کھڑے ہیں، بھارت سن لے آزادی منزل ہے.بھارت نے حق خودارادیت کا راستہ روکا تو بھارت کیلئے نتائج بھیانک ہونگے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی بندرگاہ پر کسٹمز کلیئرنس کے خود کار نظام فیس لیس کسٹمز اسیسمنٹ سسٹم کا افتتاح کردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی بندرگاہ پر کسٹمز کلیئرنس کے خود کار…

19 hours ago

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ کوئی بچہ تعلیم سے محروم رہ جائے تو یہ ریاست کے لیے لمحہ فکریہ ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ کوئی بچہ تعلیم سے…

19 hours ago

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف نے بلوچستان میں نشستیں بڑھانے کے آئینی ترمیمی بل کی منظوری دے دی

پاکستان نیوز پوائنٹ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق سینیٹر فاروق ایچ نائیک کی…

19 hours ago

صوبائی وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہاہے ملک کیخلاف سازشیں کرنے والوں کو معافیاں اور این آر او نہیں ملتے

پاکستان نیوز پوائنٹ صوبائی وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہاہے ملک کیخلاف سازشیں کرنے والوں…

19 hours ago