اردو نیوز اپڈیٹس

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم ہو گئی 100انڈیکس 1 لاکھ پوائنٹس کا سنگ میل بھی عبور کر گیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم ہو گئی،100انڈیکس 1 لاکھ پوائنٹس کا سنگ میل بھی عبور کر گیا۔100انڈیکس میں1ہزار53پوائنٹس کا اضافہ ہوا ،انڈیکس 1لاکھ323پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ گزشتہ روز پاکستان سٹاک ایکسچینج کاروبار کےاختتام پرتاریخی سنگ میل عبور کرنے کی جانب گامزن تھی، پی ایس ایکس کا ہنڈرڈانڈیکس ایک لاکھ پوائنٹس سے کچھ دوری پر بند ہوا تھا،سٹاک مارکیٹ میں ایک روز کے دوران تاریخی تیزی ریکارڈ کیا گیا،ایک ہی روز میں46سو پوائنٹس کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ہنڈرڈانڈیکس 4695 پوائنٹس کے اضافے سے 99 ہزار 269 پوائنٹس پر بند ہوا تھا،دن بھر مجموعی طور پر 450 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا،354کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 51 کے شیئرز میں کمی ہوئی تھی۔خیال رہے کہ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تاریخ رقم ہو گئی، تاریخ میں پہلی بار100انڈیکس ایک لاکھ کا ہندسہ عبور کرگیا، 100انڈیکس نے تاریخ میں پہلی بارایک لاکھ پوائنٹس کی سطح عبورکی، پاکستان سٹاک ایکسچینج اپنی پرفارمنس کے باعث ایشیا میں بہترین سٹاک مارکیٹ قرار پائی ہے۔ایک سال قبل سٹاک مارکیٹ 58 ہزار 858 پوائنٹس پر موجود تھی، پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ ترقی معاشی بہتری کی نوید ہے، پاکستان کی معاشی اور اقتصادی پالیسیاں درست سمت میں گامزن ہیں،اس سے پاکستان کی معیشت میں نمایاں بہتری آئےگی۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

کسی بھی غیر قانونی غیر ملکی کو پاکستان میں رہنے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی الوداعی ملاقات…

14 hours ago

کاش علی امین گنڈاپور 26 نومبر اور 9 مئی کو بھی اوو اوو کر کے احتجاج کرلیتے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاءاللہ تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاءاللہ تارڑ نے کہا ہے کہ علی…

14 hours ago

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان مسلمان معاشروں میں لڑکیوں کی تعلیم کے حوالے سے عالمی سمٹ کی میزبانی کرے گا

پاکستان نیوز پوائنٹ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان مسلمان معاشروں میں لڑکیوں…

14 hours ago

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ڈولتی معیشت سنبھل رہی ہے ملک معاشی استحکام کی طرف گامزن ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ڈولتی معیشت سنبھل رہی…

14 hours ago

گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کا کہنا ہے کہ مالی سال 2025ء کی چوتھی سہ ماہی میں افراطِ زر بڑھ سکتا ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کا کہنا ہے کہ مالی سال 2025ء…

14 hours ago