اردو نیوز اپڈیٹس

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی رہی

پاکستان نیوز پوائنٹ
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی رہی،ہنڈرڈانڈیکس 1009 پوائنٹس کے اضافے سے 1 لاکھ 15 ہزار 94 پوائنٹس پر بند ہوا۔دن بھر مجموعی طور پر 444 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا، 232 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 156 کے شیئرز میں کمی ہوئی،مارکیٹ میں 38 کروڑ 27 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا۔پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 25 ارب 40 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے، مارکیٹ کی بلند ترین سطح 115,247 جبکہ کم ترین سطح 114,429 پوائنٹس رہی تھی۔آج صبح پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کے ایس ای ہنڈرڈانڈیکس میں 829پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا، مارکیٹ 1 لاکھ 14 ہزار 914 پوائنٹس پر ٹریڈ کررہی تھی۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

اعلیٰ عسکری اور سول قیادت کا شہید اسکاڈرن لیڈر عثمان یوسف کو خراجِ عقیدت

پاکستان نیوز پوائنٹ بھارت کے خلاف “معرکہ حق” میں جامِ شہادت نوش کرنے والے اسکاڈرن…

10 hours ago

معرکہ حق یوم تشکر وزیر اعظم پاکستان کا آرمی چیف کے ہمراہ سی ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ

پاکستان نیوز پوائنٹ معرکہ حق، یوم تشکر/ وزیر اعظم پاکستان کا آرمی چیف کے ہمراہ…

10 hours ago

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ شہدائے وطن کو سلام جن کی بے مثال قربانیوں کی بدولت معرکہ حق میں فتح نصیب ہوئی

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ شہدائے وطن کو سلام.…

11 hours ago

قومی اسمبلی میں انکم ٹیکس ترمیمی بل 2024 کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا

پاکستان نیوز پوائنٹ قومی اسمبلی میں انکم ٹیکس ترمیمی بل 2024 کثرت رائے سے منظور…

11 hours ago

پاکستان کی بھارت کے خلاف تاریخی معر کہ حق میں تاریخی فتح پر ملک بھر میں آج یومِ تشکر منایا جا رہا ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان کی بھارت کے خلاف تاریخی معر کہ حق میں تاریخی فتح…

11 hours ago