پاکستان نیوز پوائنٹ
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج بھی کاروبار کے دوران مثبت رجحان برقرار ہے۔کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر ہی زبردست تیزی دیکھنے میں آئی۔ٹریڈنگ کے دوران پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 600 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 15 ہزار 730 پوائنٹس کی حد کو چھو گیا ہے جبکہ کم سے کم انڈیکس ایک لاکھ 15 ہزار 162 پوائنٹس رہا۔تاہم کاروباری دن کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ میں انڈیکس 441 پوائنٹس اضافے کیساتھ ایک لاکھ 15 ہزار 536 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 1009 پوائنٹس کے اضافے کیساتھ 1 لاکھ 15 ہزار 94 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔ دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر 17 پیسے اضافے کے ساتھ 280.05 روپے سے بڑھ کر 280.22 روپے پر ٹریڈ کرنے لگا۔
پاکستان نیوز پوائنٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اورکزئی…
پاکستان نیوز پوائنٹ ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ…
پاکستان نیوز پوائنٹ سینیٹ کا اجلاس جڑواں شہروں کے راستے بند ہونے اور ارکان کی…
پاکستان نیوز پوائنٹ سیکیورٹی فورسز نے انٹیلیجنس کی بنیاد پر ضلع اورکزئی کے علاقے جمال…
پاکستان نیوز پوائنٹ پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میں فوری دفعہ 144 نافذ کردی ۔…
پاکستان نیوز پوائنٹ اسلام آباد کے داخلی راستے مختلف مقامات سے بند ہونے کی وجہ…