اردو نیوز اپڈیٹس

پاکستان سے فتنہ الخوارج اور دیگر دہشتگردوں کے خلاف سال 2024 کے دوران سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیاں جاری رہیں

پاکستان نیوز پوائنٹ
پاکستان سے فتنہ الخوارج اور دیگر دہشتگردوں کے خلاف سال 2024 کے دوران سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیاں جاری رہیں۔پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف ایک طویل جنگ لڑی ہے. جس میں افواجِ پاکستان نے بیش بہا قربانیاں دی ہیں۔ پاکستان سے فتنہ الخوارج اور دیگر دہشتگردوں کے خلاف سال 2024 کے دوران سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیاں جاری رہیں۔ اس دوران 925 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا گیا۔سال2024 کے دوران مجموعی طور پر سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشتگردوں اور اُن کے سہولت کاروں کے خلاف 59,775 مختلف نوعیت کے کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے۔ کامیاب آپریشنز کے دوران 925 دہشتگردوں بشمول خوارج کو واصلِ جہنم کیا گیا اور سینکڑوں گرفتار کیے گئے۔گزشتہ پانچ برس میں کسی ایک سال میں مارے جانے والے دہشتگردوں کی یہ سب سے بڑی تعداد ہے۔دہشتگردی کے ناسور سے نمٹنے کے لیے روزانہ کی بنیاد پر اوسطاً 169 سے زائد آپریشنز افواجِ پاکستان، انٹیلی جنس، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے اَنجام دے رہے ہیں۔ 2024 میں انٹیلی جنس ایجنسیز، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سیکیورٹی فورسز کے بروقت اقدامات کی وجہ سے دہشتگردی کے کئی منصوبوں کو کامیابی سے ناکام بنایا گیا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دُشمن کے نیٹ ورکس پکڑنے اور دہشت گردوں کو کیفرِ کردار تک پہنچانے میں بھی اہم کامیابیاں ملی۔ان کارروائیوں میں دہشتگردوں سے بڑی مقدار میں بیرونی ساختہ اسلحہ وگولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔ آپریشنز کے دوران 73 انتہائی مطلوب دہشتگردوں کی ہلاکتیں ہوئیں۔ اس کے ساتھ دہشتگردی میں ملوث 27 افغان دہشتگردوں کو بھی سیکیورٹی فورسز نے نشانہ بناتے ہوئے جہنم واصل کیا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ چینی بھائیوں اور بہنوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ چینی بھائیوں اور…

11 hours ago

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے 2 ارب ڈالر رول اوور کر دیئے

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات (یو اے…

11 hours ago

پاکستان نے چین میں زلزلے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے چین میں زلزلے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر…

11 hours ago

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ وفاقی وزارتوں اور اداروں میں ڈیڑھ لاکھ آسامیاں ختم کر دی گئی ہیں

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ وفاقی وزارتوں اور…

11 hours ago

اگر شہری آرمی ایکٹ میں درج جرم کا مرتکب ہوا تو ٹرائل ہوگا جج آئینی بینچ

پاکستان نیوز پوائنٹ سپریم کورٹ میں سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کے کیس میں…

11 hours ago

حکومت بجلی 10 روپے فی یونٹ سستی کرنے کی خواہشمند مختلف آپشنز پر کام جاری

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی حکومت بجلی کے نرخوں میں کمی کیلئے مختلف آپشنز پر کام…

12 hours ago