پاکستان میں بیرون ممالک سے متعدد کمپنیوں کی رجسٹریشن غیر ملکی کمپنیوں کی رجسٹریشن سے سرمایہ کاری میں مزید اضافہ ہونے لگا

پاکستان نیوز پوائنٹ
سکیورٹی اینڈایکسچینج کمیشن میں 3 ہزار 46 نئی کمپنیوں رجسٹریشن، پاکستان میں رجسٹرڈ کمپنیوں کی کل تعداد 2 لاکھ 46 ہزار 608 ہو گئی، ایک ماہ میں 99.9 فیصد کمپنیوں کی رجسٹریشن ڈیجیٹل پلیٹ فارم کی مدد سے کی گئیں 58فیصد پرائیویٹ کمپنیوں ،39فیصد سنگل ممبر کے طور پر کمپنیوں کی رجسٹریشن ہوئی، 3غیر ملکی کمپنیوں نے بھی پاکستان میں اپنے کاروباری مراکز قائم کئے، آئی ٹی اور ای کامرس شعبوں میں 635 کمپنیوں سب سے زیادہ رجسٹرڈ ہوئی،تجارتی شعبے میں 389، خدمات کے شعبے میں 379 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئی۔
رئیل اسٹیٹ ترقی اور تعمیرات میں 296 نئی کمپنیاں شامل ہوئیں، سیاحت ،ٹرانسپورٹ میں 165، خوراک ،مشروبات میں 139 کمپنیاں رجسٹرڈ،مارکیٹنگ اور اشتہار میں 78، ٹیکسٹائل میں 75 کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں، کارپوریٹ زرعی فارمنگ سمیت دیگر میں 56 نئی کمپنیوں نے رجسٹریشن کرائی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *