اردو نیوز اپڈیٹس

پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں منگل کے روز ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
عالمی مارکیٹ میں سونے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے تناظر میں پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں منگل کے روز ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 4ہزار800 روپے کا اضافہ ہوا.جس کے بعد اس کی نئی قیمت 3لاکھ 6ہزار300 روپے ہوگئی جبکہ گزشتہ کاروباری روز یہ 3لاکھ1ہزار500 روپے میں فروخت ہو رہا تھا۔اسی طرح 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت 4ہزار115 روپے اضافے کے بعد 2لاکھ 62ہزار602 روپے تک پہنچ گئی جو اس سے پہلے 2لاکھ 58ہزار487 روپے تھی۔22 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت میں بھی 3ہزار772 روپے اضافہ ہوا. جس کے بعد یہ 2لاکھ 40ہزار727 روپے تک پہنچ گئی، جو پہلے 2لاکھ 36ہزار955 روپے تھی۔چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا۔ فی تولہ چاندی کی قیمت میں 45 روپے کا اضافہ ہوا. جس کے بعد نئی قیمت 3315 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت میں 39 روپے اضافہ ہوا .جس کے بعد یہ 2ہزار842 روپے پر پہنچ گئی۔عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 47 ڈالر کے اضافے کے بعد 2ہزار916 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی جو اس سے قبل 2ہزار869 ڈالر تھی۔اسی طرح چاندی کی عالمی قیمت میں صفر اعشاریہ 39 ڈالر کا اضافہ ہوا.جس کے بعد یہ 31اعشاریہ 80 ڈالر فی اونس ہوگئی۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر وزیراعظم گورنر خیبر پختونخوا بلاول اور دیگر رہنماؤں کا پشاور سکول حادثے میں اموات پر اظہار افسوس

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف زرداری ، وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر سیاسی رہنماؤں…

2 hours ago

احتجاج کے کوئی آثار نہیں جنہوں نے کے پی میں لوٹ مار مچائی ہوئی تھی وہ غائب ہوگئے خواجہ آصف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنہوں نے کے پی…

2 hours ago

ایوان کا اختیار ہےکہ پختونخوا میں نافذ ایمرجنسی اور گورنر راج کی توثیق کرے وزیر قانون

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیرتارڑ نے کہا ہےکہ ایوان کا اختیار ہےکہ…

2 hours ago

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن فتنہ الہندوستان کے 5 دہشت گرد ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان کے ضلع واشک میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن…

2 hours ago

نجی اسکول کی چھت گرنے سے 21 بچے اور ایک ٹیچر جاں بحق

پاکستان نیوز پوائنٹ پشاور میں نجی اسکول کی چھت گرنے سے 21 بچے اور ایک…

2 hours ago