اردو نیوز اپڈیٹس

پاکستان نے اسرائیل کی جانب سے غزہ امن معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیوں پر شدید مذمت

پاکستان نیوز پوائنٹ
پاکستان نے اسرائیل کی جانب سے غزہ امن معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیوں پر شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔ دفتر خارجہ کے مطابق اسرائیلی حملے جنگ بندی کی خلاف ورزی ہیں۔دفتر خارجہ نے اسرائیلی فوج کے تازہ حملوں پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان غزہ میں قابض اسرائیلی افواج کے نئے حملوں کی سخت مذمت کرتا ہے۔ترجمان کے مطابق یہ کارروائیاں شرم الشیخ میں مسلم و عرب ممالک، امریکہ، یورپ اور اقوام متحدہ کی قیادت کی موجودگی میں طے پانے والے امن معاہدے کی روح کے منافی ہیں۔پاکستان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیلی خلاف ورزیوں کے خاتمے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کرے. جنگ بندی پر مکمل عملدرآمد یقینی بنائے اور فلسطینی شہریوں کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ترجمان دفترِ خارجہ نے کہا کہ پاکستان فلسطینی عوام کے لیے اپنی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتا ہے اور اسرائیلی جارحیت کے فوری خاتمے کا مطالبہ کرتا ہے۔پاکستان اپنے اصولی مؤقف پر قائم ہے کہ فلسطین کی آزاد، خود مختار، قابلِ عمل اور مربوط ریاست 1967 سے قبل کی سرحدوں کے مطابق قائم کی جائے.جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی…

6 hours ago

عرب ممالک کے ساتھ تعلقات میں بہتری فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کامیاب دورہ

پاکستان نیوز پوائنٹ فیلڈ مارشل کے ان اہم دوروں میں انسداد دہشت گردی، دفاعی تعاون…

6 hours ago

عالمی بینک نے معاشی ترقی کی موجودہ رفتار کو غربت میں کمی کیلئے ناکافی قرار دیدیا

پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی بینک نے پاکستان ڈیویلپمنٹ اپ ڈیٹ رپورٹ 2025 جاری کر دی۔…

6 hours ago

وزیراعظم آزاد کشمیر کے خلاف آج تحریک عدم اعتماد جمع کرائے جانے کا امکان

پاکستان نیوز پوائنٹ پیپلز پارٹی نے وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کے خلاف تحریکِ…

7 hours ago

پنجاب حکومت کی جانب سے نوجوان گریجویٹس اور انٹرمیڈیٹ طلبہ کے لئے انٹرن شپ پروگرام کا اعلان کردیا گیا ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ پنجاب حکومت کی جانب سے نوجوان گریجویٹس اور انٹرمیڈیٹ طلبہ کے لئے…

7 hours ago

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا

پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا، جس…

7 hours ago