پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بطور غیر مستقل رکن نشست سنبھال لی

پاکستان نیوز پوائنٹ
پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بطور غیر مستقل رکن نشست سنبھال لی، پاکستان یکم جنوری 2025 سے اگلے 2 برس تک سلامتی کونسل کا رکن رہے گا۔اسلام آباد میں سفرا کی کانفرنس میں پاکستان نے سلامتی کی رکنیت کے حوالے سے حکمت عملی طے کر لی، پاکستان سلامتی کونسل میں دنیا بھر کے مظلوموں کی آواز بنے گا۔پاکستان سلامتی کونسل میں مقبوضہ کشمیر اور غزہ کے مسئلے پے جارح قوتوں کے خلاف آواز بلند کرے گا. مقبوضہ کشمیر اور غزہ میں شہریوں کو فوری ریلیف کے لئے اقدامات کی کوشش کرے گا۔پاکستان اپنی رکنیت کے دوران علاقائی امن و استحکام کے تناظر میں عالمی سلامتی کے لئے بھی کام کرے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *