پاکستان میں بھارتی ہائی کمیشن کے اہلکار کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر 24 گھنٹے میں پاکستان چھوڑنے کا حکم دے دیا گیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
پاکستان نے بھارتی وزیراعظم کے اشتعال انگیز الزامات کو یکسر مسترد کر دیا۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی بیانات علاقائی کشیدگی بڑھانے کی کوشش ہیں، جھوٹے الزامات اور عسکری دعوے یواین چارٹر اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان عالمی دہشت گردی کے خلاف مسلسل اور موثر شراکت دار ہے،پاکستان کو دہشت گردی سے جوڑنا گمراہ کن اور حقائق کے منافی ہے۔اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی پر عالمی برادری نوٹس لے، بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں سے توجہ ہٹانا چاہتا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے لیکن اس خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے،پاکستان کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔پاکستان دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ علاقائی امن کے لیے اشتعال انگیزی نہیں، مذاکرات ضروری ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *