پاکستان نے غزہ میں اسرائیل کے جارحانہ اقدامات کی شدید مذمت

پاکستان نیوز پوائنٹ
پاکستان نے غزہ میں اسرائیل کے جارحانہ اقدامات کی شدید مذمت کردی۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اسرائیلی قابض افواج کے مقبوضہ فلسطینی علاقے، خاص طور پر غزہ میں جارحیت اور مظالم کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ بلاامتیاز تشدد نے ہزاروں بے گناہ فلسطینیوں کی جان لے لی ہے جب کہ شہدا میں خواتین، بچے، طبی عملہ اور انسانی امدادی کارکن شامل ہیں۔دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ حالیہ ہلاکتیں اسرائیل کے ظالمانہ قبضے کا ایک اور سیاہ باب ہیں. اسرائیل کی نئی فوجی کارروائیوں کا مقصد نئے سیکیورٹی راستوں کا قیام ہے۔ترجمان نے مزید کہا کہ اسرائیل مورگ کوریڈور پرغیر قانونی قبضہ اور مزید فلسطینی اراضی کو ضم کرنا چاہتا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *