پاکستان نیوز پوائنٹ
پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات مین افغان طالبان ریجیم نے فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کو پاکستانی سرحد سے دور نئی جگہ منتقل کرنے کی پیشکش کی جسے پاکستان نے مسترد کر دیا اور خوارج کے خلاف فیصلہ کن کارروائی پر زور دیا پاکستان اور طالبان کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور ترکی کے شہر استنبول میں ختم ہو گیا۔ پاکستان نے فتنہ الخوارج (جسے افغان طالبان ریجیم ٹی ٹی پی کہتی ہے) کو نئی جگہ منتقل کرنے کی پیشکش مسترد کردی۔ اسلام آباد میں سرکاری ذرائع نے بتایا کہ استنبول مذاکرات 9 گھنٹے سے زائد وقت سے جاری رہے۔ مذاکرات کا آغاز دوپہر اڑھائی بجے ہوا تھا, مذاکرات کی میزبانی ترکیہ کر رہا ہے۔ پاکستان نے فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کو کسی دوسری جگہ منتقل کرنے کی پیشکش مسترد کردی۔افغان طالبان ریجیم نےپاکستان کے اندر گھس کر حملے کرنے میں ملوث خارجی گروہ کے دہشت گردوں کو ” نئی جگہ پر آباد کرنے” کی تجویز پیش کی۔ پاکستان نے افغان طالبان ریجیم سے ٹی ٹی پی کے خلاف حتمی کارروائی کرنے کے وعدے پر عمل کرنے پر زور دیا ۔ پاکستان نےمطالبہ کیا کہ طالبان عالمی برادری کے ساتھ کئے گئے اپنے وعدے پورے کریں۔ پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان ’ورکنگ ڈنر‘ پر بھی بات چیت جاری رہی۔
پاکستان نیوز پوائنٹ صدر آصف علی زرداری نے آزاد کشمیر میں حکومت بنانے کیلئے وزیراعظم…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں گھریلو صارفین کے لیے گیس…
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے برطانوی ہائی کمشنر اور قائم مقام…
پاکستان نیوز پوائنٹ تفصیلات کے مطابق وزیراعلی مریم نوازشریف کی ہدایت پر صوبہ بھر میں…
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ پاکستان اور افغانستان…
پاکستان نیوز پوائنٹ سکیورٹی فورسز نے افغانستان سے خارجیوں کے پاکستان میں گھسنے کی ایک…