اردو نیوز اپڈیٹس

پاکستان نے قبل ازوقت قرض کی سب سے بڑی ادائیگی کر دی

پاکستان نیوز پوائنٹ
پاکستان نے 1200 ارب روپے کا قرض مقررہ مدت سے پہلے ادا کر دیا جو اب تک کی سب سے بڑی واحد قبل از وقت قرض ادائیگی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر مشیر وزیر خزانہ خرم شہزاد نے کہا کہ پاکستان کی قبل از وقت قرض ادائیگیوں کا مجموعی حجم 6000 ارب روپے کے قریب پہنچ گیا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اب تک تقریباً 5,920 ارب روپے کا قرض مقررہ مدت سے پہلے ادا کر چکا ہے، پاکستان نے قبل ازوقت قرض ادائیگی میں اگست 2025 میں کی جانے والی 1,133 ارب روپے کی ریکارڈ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔انہوں نے کہا کہ مالی سال 26-2025 میں اب تک مجموعی طور پر2,900 ارب روپے کا قرض مقررہ مدت سے پہلے ادا کیا گیا ہے۔خرم شہزاد کا کہنا ہے کہ مالی سال 27-2026 میں اب تک مزید 1,200 ارب روپے کا قرض مقررہ مدت سے پہلے ادا کیا جا چکا ہے، قبل ازوقت ادائیگیوں سے قرض کی مجموعی رقم میں کمی آئے گی اور آئندہ برسوں میں بڑی ادائیگیوں کے دباؤ میں کمی آئے گی۔مشیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان کی قرض مینجمنٹ اب روایتی ادائیگیوں سے آگے بڑھ کر سرکاری مالی پوزیشن مضبوط بنانے کی سمت گامزن ہے

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم نے اسلام آباد میں دانش اسکول کاافتتاح کردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دانش اسکول کا…

20 hours ago

امریکی بحریہ کی پاکستانی سرزمین سے ایران کے خلاف کارروائی کا دعویٰ بے بنیاد ہے وزارت اطلاعات

پاکستان نیوز پوائنٹ وزارت اطلاعات و نشریات نے امریکی بحریہ کی پاکستانی اجازت سے پاکستانی…

20 hours ago

اسحاق ڈار اور عباس عراقچی کا رابطہ علاقائی چیلنجز کے حل کے لیے سفارت کاری پر زور

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی ایران کے وزیر خارجہ…

20 hours ago

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کی سعودی عرب پر حوثیوں کے حملوں کی مذمت

پاکستان نیوز پوائنٹ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور مصر کے…

20 hours ago

ایران کو جوہری معاہدہ یا تباہ کن جنگ میں سے کسی ایک کا انتخاب جلد کرنا ہو گا پیٹ ہیگسیتھ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے ایران کو سخت انتباہ دیتے ہوئے…

20 hours ago

حوثی حملوں کے خلاف سعودی عرب کا دفاع کریں گے مصری صدر کا اعلان پارلیمنٹ کا ہنگامی اجلاس طلب

پاکستان نیوز پوائنٹ مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے کہا ہے کہ اگر سعودی عرب…

20 hours ago