پاکستان نیوز پوائنٹ
پاکستان نے امریکا اور ایران کے درمیان 7 نکات پر مذاکرات جاری ہونے کا انکشاف کیا ہے۔ترجمان دفترخارجہ سجاد حیدر خان نے اسلام آباد میں ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران بتایا کہ امریکا اور ایران کے درمیان 7 نکات پر بات چیت جاری ہے، امریکا نے بھی ایران کے 7 نکات پر اپنا مؤقف شیئر کیا ہے۔ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ امریکا، ایران کے درمیان براہ راست رابطے پاکستان کی ثالثی کوششوں کا نتیجہ ہیں، اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پہلے سے موجود ہے۔ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ زیربحث بعض نکات اس سے مطابقت رکھتے ہیں، امریکا ایران تنازع کے حل میں پاکستان اور دیگر اہم ممالک کاکردار موجود ہے۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان امریکا اور ایران کے درمیان براہ راست تعاون اور کشیدگی میں کمی کا خواہاں ہے، پاکستان امریکا اور ایران کےدرمیان مذاکرات کے ذریعے تنازع کاحل چاہتا ہے، ضرورت پڑنے پرپاکستان امریکا اور ایران کےدرمیان دوبارہ ثالثی کےلیے تیار ہے
پاکستان نیوز پوائنٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ایوانِ…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا کی سکیورٹی سے متعلق اہم اجلاس طلب…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ سندھ سیدمرادعلی شاہ نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی کہیں بھی گورنر…
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کا معاملہ جلد…
پاکستان نیوز پوائنٹ یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس سے ڈیزل خریدنے…
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوتن…