اردو نیوز اپڈیٹس

پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار انڈر پاس 42 روز کی مدت میں مکمل کیا گیا ہے وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی

پاکستان نیوز پوائنٹ
وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں ایف ایٹ ایکسچینج چوک انٹر چینج اور سرینا چوک انٹر چینج پراجیکٹس کا دورہ کیا ۔ روز نامہ امت کے مطابق وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے دونوں میگا پراجیکٹس پر تعمیراتی کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا اور جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا معائنہ کیا۔انہوں نے پراجیکٹس کی تکمیل ڈیڈ لائن میں یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔ وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار انڈر پاس 42 روز کی مدت میں مکمل کیا گیا ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ دونوں منصوبوں پر 3 شفٹوں میں کام جاری رکھا جائے، نائٹ شفٹ میں تعمیراتی کام کی رفتار تیز کی جائے۔ وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے یہ بھی کہا کہ دونوں منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنا ہے، فروری میں ایف ایٹ ایکسچینج چوک انٹرچینج کا افتتاح کیا جائے گا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

انسانی اسمگلرز کے خلاف سخت تعزیری کارروائی بھی کی جائے وزیر اعظم شہباز شریف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اعظم شہباز شریف نے انسانی اسمگلنگ کے سہولت کار سرکاری افسران…

4 hours ago

وزیرداخلہ محسن نقوی نے نادرا میگا سینٹرز میں 24گھنٹے پاسپورٹس پراسیسنگ کاؤنٹرز قائم کرنے کا اعلان کردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیرداخلہ محسن نقوی نے نادرا میگا سینٹرز میں 24گھنٹے پاسپورٹس پراسیسنگ کاؤنٹرز…

4 hours ago

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے بچوں سے زیادتی کے مقدمات میں چائلڈ کورٹس کے قیام کا بل اتفاق رائے سے منظور کرلیا

پاکستان نیوز پوائنٹ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس چیئرمین خرم نواز…

5 hours ago

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ہونہار سکالر شپ 100 ارب تک بڑھانے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ انتشار اور فساد…

5 hours ago

شہریوں کا ملٹری ٹرائل جواد ایس خواجہ نے نظر ثانی کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کردی

پاکستان نیوز پوائنٹ ملٹری کورٹ میں شہریوں کے ٹرائل روکنے کی درخواست خارج کرنے کے…

5 hours ago