اردو نیوز اپڈیٹس

پاکستان کی جوابی کارروائی کا خوف بھارت کے 27 اہم ائیرپورٹس بند 200 پروازیں منسوخ

پاکستان نیوز پوائنٹ
بھارتی حکام نے 27 اہم ائیرپورٹس کو 10 مئی تک بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے جبکہ 200 سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ یہ صورتحال اُس وقت پیدا ہوئی جب بھارتی فوج نے گزشتہ رات آزاد کشمیر کے علاقوں کوٹلی، مظفرآباد، باغ، مریدکے اور احمد پور شرقیہ پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 26 پاکستانی شہید اور 46 زخمی ہوئے، جبکہ 2 مساجد بھی شہید ہوئیں۔ پاک فوج نے بھارتی حملوں کا بھرپور جواب دیتے ہوئے دشمن کے 3 رافیل طیارے، ایک سُخوئی، ایک مگ 29 اور ایک ڈرون تباہ کر دیا۔ اس کے علاوہ بھارتی بریگیڈ ہیڈ کوارٹر کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ اس جوابی کارروائی کے خدشے نے بھارت کو خوف میں مبتلا کر دیا، جس کے باعث سری نگر، جموں، لیہہ، امرتسر، پٹھان کوٹ، چندی گڑھ، جودھ پور، جیسلمیر، شملہ، دھرمشالہ، جام نگر سمیت 27 بڑے ائیرپورٹس بند کر دیے گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، فلائٹ آپریشنز معطل ہونے سے ایئرلائنز کو کروڑوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔ کئی فضائی کمپنیاں عارضی طور پر بند ہو چکی ہیں، اور مسافر بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

دہشتگردوں نے سکول بس پر حملہ کر کے درندگی کی حدیں پار کر دیں صدر وزیر اعظم

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے خضدار دھماکے کی…

5 hours ago

بھارت سے کشمیر پانی تجارت اور دہشت گردی پر بات ہوگی وزیراعظم شہبازشریف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت میں زمانہ امن…

5 hours ago

یادگار شہدا جی ایچ کیو میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز میں گارڈ آف آنر کی خصوصی تقریب

پاکستان نیوز پوائنٹ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے اعزاز میں جی ایچ کیو میں…

5 hours ago

بھارت اپنے بیانیے کی وجہ سے آگ سے کھیل رہا ہے اگر جنگ چاہیے تو جنگ سہی ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان نیوز پوائنٹ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے…

5 hours ago

پاک افغان تعلقات میں بڑا بریک تھرو سامنے آیا ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک افغان تعلقات میں بڑا بریک تھرو سامنے آیا ہے، پاکستان اور…

5 hours ago

رواں سال ملک بھر میں معمول سے زیادہ بارشیں ہوسکتی ہیں این ڈی ایم اے

پاکستان نیوز پوائنٹ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھرٹی ( این ڈی ایم اے ) حکام نے…

5 hours ago