ملک بھر میں سونے کی قیمت میں آج بھی ہزاروں روپے کا اضافہ ہوا ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ
پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹس میں سونے اور چاندی کی قدر میں مزید اضافہ دیکھا جا رہا ہے، آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن 24 قیراط سونے کی قیمت میں 4 ہزار 300 روپے اضافہ دیکھا گیا ہے۔آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ 14 جنوری 2026 کو 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 4 ہزار 300 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 86 ہزار 162 روپے ہو گئی ہے جبکہ 24 قیراط 10 گرام سونا 3 ہزار 687 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 16 ہزار 805 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 22 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 3 ہزار 380 روپے کا اضافہ ہوا .جس کے بعد اس کی نئی قیمت 3 لاکھ 82 ہزار 85 روپے مقرر کی گئی ہے۔مقامی مارکیٹ میں چاندی کی قیمتوں میں بھی واضح اضافہ ہوا ہے۔24 قیراط چاندی کی فی تولہ قیمت 500 روپے اضافے کے بعد 9 ہزار 575 روپے ہو گئی جبکہ 24 قیراط 10 گرام چاندی 429 روپے مہنگی ہو کر 8 ہزار 209 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا جہاں فی اونس سونا 43 ڈالر اضافے کے ساتھ 4 ہزار 638 ڈالر پر پہنچ گیا ہے۔عالمی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت 5 ڈالر اضافے کے ساتھ 91 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی۔ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی یہ قیمتیں انٹر بینک ایکسچینج ریٹ کی بنیاد پر مقرر کی گئی ہیں، جبکہ 24 قیراط سونے کی خالصیت 999 بتائی گئی ہے۔صرافہ مارکیٹ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں اضافے، ڈالر کی قدر اور معاشی غیر یقینی صورتحال کے باعث سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری رہنے کا امکان ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *