اردو نیوز اپڈیٹس

پاکستان کے ڈیجیٹل اور اسلامی بینکاری شعبے میں بڑی پیش رفت

پاکستان نیوز پوائنٹ
ایس آئی ایف سی کے سرمایہ دوست ڈیجیٹل اصلاحاتی فریم ورک کے تحت سال 2026 میں پاکستان کے مالیاتی شعبے میں سرمایہ کاری کا خوش آئند اور پُراعتماد آغاز، سال 2026 کے آغاز پر پاکستان کے مالیاتی شعبے میں ایک نمایاں اور حوصلہ افزا غیر ملکی سرمایہ کاری سامنے آئی ہے، عالمی ڈیجیٹل آپریٹر وی اون گروپ کی جانب سے موبی لنک بینک میں 20 ملین ڈالر کی نئی سرمایہ کاری کا اعلان۔
یہ پیش رفت جنوری 2025 کی 15 ملین ڈالر سرمایہ کاری کا تسلسل ہے، جو موبی لنک بینک کی مسلسل ترقی اور ڈیجیٹل مالیاتی ایکو سسٹم پر عالمی اعتماد کی عکاس ہے۔ موبی لنک بینک وی اون گروپ کا ذیلی ادارہ ہے، جو دنیا بھر میں 150 ملین کنیکٹیویٹی اور 140 ملین ماہانہ ڈیجیٹل صارفین کو خدمات فراہم کر رہا ہے، سرمایہ کاری کا مقصد موبی لنک بینک کے ایم ایس ایم ای فنانسنگ پورٹ فولیو اور ڈیجیٹل اسلامی بینکاری کو فروغ دینا ہے۔ یہ اقدام ٹیکنالوجی پر مبنی، ڈیجیٹل نیٹو بینک کے طور پر موبی لنک بینک کے ارتقا کو مزید مضبوط بنائے گا، خواتین، چھوٹے کاروباروں اور کم سہولت یافتہ طبقات کو ریگولیٹڈ مالی سہولیات تک رسائی فراہم کرنا اس سرمایہ کاری کا کلیدی ہدف ہے۔ ایس آئی ایف سی کی بصیرت افروز رہنمائی میں پاکستان 2026 میں سرمایہ کاری، عالمی اعتماد اور پائیدار ترقی کے سنہرے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

زرعی برآمدات کی اصلاحات حکومت کی اولین ترجیح ہے وزیراعظم شہباز شریف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے کسانوں کی خوشحالی کو حکومت کی اولین ترجیح…

15 hours ago

بنگلہ دیشی فضائیہ کے سربراہ کی پاکستان آمد جے ایف 17 کی ممکنہ خریداری پر مشاورت

پاکستان نیوز پوائنٹ بنگلا دیش کی فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل حسن محمود خان…

15 hours ago

دہشت گردوں کے خلاف کھڑے نہ ہوئے تو گھروں بازاروں میں آکر پھٹیں گے ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان نیوز پوائنٹ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا…

15 hours ago

دہشت گردی کے خلاف لڑائی پوری قوم کی جنگ 75 ہزار آپریشنز کیے پاک فوج

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف…

15 hours ago

ایرانی چیف جسٹس کا فسادیوں کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ ایران کے عدلیہ کے سربراہ غلام حسین محسنی ایژئی نے خبردار کیا…

16 hours ago

سی آئی اے کی خفیہ رپورٹ وینزویلا میں اقتدار کی منتقلی کا امریکی پلان سامنے آگیا

پاکستان نیوز پوائنٹ سی آئی اے نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مادورو کے بعد…

16 hours ago