اردو نیوز اپڈیٹس

پاک افغان بارڈر پر سکیورٹی فورسز نے خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی شدید فائرنگ کے تبادلے میں 8 خوارج ہلاک ہو گئے

پاکستان نیوز پوائنٹ
پاک افغان بارڈر پر سکیورٹی فورسز نے خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی شدید فائرنگ کے تبادلے میں 8 خوارج ہلاک ہو گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق 5 اور 6 اپریل کی رات خوارج کے ایک گروپ نے شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں دراندازی کی کوشش کی، سکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کرکے خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے شدید فائرنگ کے تبادلے میں 8 خوارج ہلاک اور 4 زخمی کردیئے۔ترجمان پاک فوج کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان بارہا افغان عبوری حکومت کو اپنی طرف موثر بارڈر مینجمنٹ کا کہتا آ رہا ہے.امید ہے افغان عبوری حکومت اس حوالے سے اپنی ذمہ داری پورے کرے گی. توقع ہے افغان حکومت اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف دہشت گردی کیلئے استعمال نہیں کرنے دے گی۔آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں مزید خوارج کے خاتمے کیلئے سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے. سکیورٹی فورسز سرحدوں کے تحفظ اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے قوم کے لیے معاشی ریلیف کا جامع منصوبہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت عالمی منڈی میں تیل…

1 hour ago

پاکستان معدنی ذخائرسےمستفید ہوکر قرضوں کےچنگل سےآزاد ہو سکتا ہے وزیراعظم شہباز شریف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ملک میں معدنی ذخائر کی…

1 hour ago

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف ترک خاتون اوّل ایمنہ اردوان کی خصوصی دعوت پر ترکیہ کا دورہ کریں گی

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف ترک خاتون اوّل ایمنہ اردوان کی خصوصی دعوت…

1 hour ago

پنجاب حکومت نے سانحہ 9 مئی سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروادی

پاکستان نیوز پوائنٹ پنجاب حکومت نے سانحہ 9 مئی سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں…

1 hour ago

سپریم کورٹ نے 9 مئی کیسز میں ٹرائل کورٹ کو 4 ماہ میں فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ سپریم کورٹ نے 9 مئی کیسز میں ٹرائل کورٹ کو 4 ماہ…

2 hours ago