پاکستان نیوز پوائنٹ
پاک افغان تعلقات میں بڑا بریک تھرو سامنے آیا ہے، پاکستان اور افغانستان نے مکمل سفارتی تعلقات کی بحالی کا اصولی فیصلہ کرلیا، یہ فیصلہ بیجنگ میں سہہ فریقی اجلاس میں کیا گیا۔پاکستان اور افغانستان کے درمیان سفارتی تعلقات کی مکمل بحالی کے لیے بڑا بریک تھرو سامنے آیا ہے۔ ذرائع کے مطابق دونوں ممالک نے سفیروں کی دوبارہ تعیناتی پر اصولی طور پر اتفاق کرلیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ اہم پیش رفت حال ہی میں بیجنگ میں ہونے والے سہہ فریقی اجلاس کے دوران ہوئی.جس میں پاکستان، افغانستان اور چین کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اسلام آباد اور کابل میں مکمل سفارتی روابط بحال کیے جائیں گے۔اس وقت دونوں ممالک میں ناظم الامور فرائض سرانجام دے رہے ہیں تاہم اب دونوں حکومتیں مستقل سفیروں کی تعیناتی کی جانب بڑھ رہی ہیں. جسے خطے میں اعتماد سازی کے لیے ایک مثبت قدم قرار دیا جا رہا ہے۔سفارتی حلقوں کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں کمی آئے گی اور بارڈر سیکیورٹی، تجارت، اور مہاجرین جیسے اہم امور پر مزید مؤثر بات چیت ممکن ہو سکے گی۔ذرائع نے امید ظاہر کی ہے کہ آنے والے دنوں میں دونوں دارالحکومتوں میں سفیروں کے ناموں کا اعلان کر دیا جائے گا۔
