اردو نیوز اپڈیٹس

پاک بحریہ نویں امن مشقوں2025 کی میزبانی کے لئے تیار ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق نویں بین الاقوامی امن مشقیں 7 سے 11 فروری تک منعقد کی جائیں گی، رواں برس پاکستان نیوی امن ڈائیلاگ کی میزبانی بھی کرے گی، رواں برس امن 2025 مشقوں کی سب سے خاص بات نیول چیف اور کوسٹ گارڈز کے سربراہوں کا امن ڈائیلاگ ہوگا۔ امن مشقوں 2025 کے ساتھ پہلی مرتبہ امن ڈائیلاگ کا افتتاحی سیشن بھی منعقد کیا جائے گا، امن ڈائیلاگ میں دنیا بھر کی سینئر بحری قیادت علاقائی سلامتی اور سمندری خطرات سے نمٹنے کے لئے مشترکہ حکمت عملی پر غور کرے گی، امن ڈائیلاگ میں شریک ممالک کے نیول چیفس، کوسٹ گارڈز اور ڈیفنس فورسز کے سربراہان شرکت کریں گے۔ مشقوں میں دنیا بھر سے 60 ممالک اپنے بحری جہازوں، ہوائی جہازوں اور سپیشل سروسز گروپس کے ساتھ شرکت کریں گے، امن مشقیں 2007 سے ہر دو سال بعد منعقد کی جا رہی ہیں، پہلی امن مشقوں میں 28 ممالک شریک ہوئے تھے، 2023 میں ہونے والی امن مشقوں میں 50 ممالک نے شرکت کی۔ امن مشقوں کا مقصد علاقائی امن اور تعاون کو فروغ دینا ہے امن مشقوں کو ہاربر اور سی فیز میں تقسیم کیا جا سکتا ہے، امن 2025 مشقوں کی افتتاحی تقریب پاکستان نیوی ڈاکیارڈ میں منعقد کی جائے گی، امن مشقوں کے دوران پاک مرینز کاو¿نٹر ٹیررازم کے حوالے سے مہارت کا مظاہرہ بھی کریں گے۔ پاک فضائیہ، پاک بحریہ اور شریک ممالک کے دستے فلائی پاس بھی پیش کریں گے، مشقوں میں سپیشل آپریشن فورسز، ایکسپلوسو آرڈیننس ڈسپوزل اور میرینز ٹیم بھی حصہ لیں گی، میری ٹائم دہشتگردی اور دیگر جرائم کے خلاف سپیشل آپریشن فورسز اور ایکسپلوسو آرڈیننس ڈسپوزل ٹیمز کا کلیدی کردار ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

کسی بھی غیر قانونی غیر ملکی کو پاکستان میں رہنے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی الوداعی ملاقات…

5 hours ago

کاش علی امین گنڈاپور 26 نومبر اور 9 مئی کو بھی اوو اوو کر کے احتجاج کرلیتے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاءاللہ تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاءاللہ تارڑ نے کہا ہے کہ علی…

5 hours ago

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان مسلمان معاشروں میں لڑکیوں کی تعلیم کے حوالے سے عالمی سمٹ کی میزبانی کرے گا

پاکستان نیوز پوائنٹ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان مسلمان معاشروں میں لڑکیوں…

6 hours ago

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ڈولتی معیشت سنبھل رہی ہے ملک معاشی استحکام کی طرف گامزن ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ڈولتی معیشت سنبھل رہی…

6 hours ago

گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کا کہنا ہے کہ مالی سال 2025ء کی چوتھی سہ ماہی میں افراطِ زر بڑھ سکتا ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کا کہنا ہے کہ مالی سال 2025ء…

6 hours ago