پاکستان نیوز پوائنٹ
پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں پیر کے روز ایک غیر مستحکم سیشن دیکھنے میں آیا .جس میں پاک بھارت کشیدگی نے خطے میں غیر یقینی صورتحال پیدا کر دی ہے۔اسٹاک مارکیٹ کھلنے کے فوراً بعد بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1000 پوائنٹس سے زائد کی کمی ہوئی. تاہم بعد میں مارکیٹ خسارے سے نکل کر سبز رنگ میں داخل ہوگئی. تاہم 200 پوائنٹس تک اضافے کے بعد فروخت کے دباؤ نے اسے سرخ رنگ میں گرنے پر مجبور کردیا۔سیشن کے اختتام پر، KSE-100 انڈیکس 114,113.93 کے مقابلے میں -0.01% کی منفی تبدیلی کے ساتھ -11.70 پوائنٹس گر کر 114,102.23 پر آگیا۔سیشن کے دوران اسٹاک مارکیٹ کی بلند ترین سطح 114,552.20 جبکہ کم ترین سطح 113,077.66 پر ریکارڈ کی گئی۔
