اردو نیوز اپڈیٹس

پاک فضائیہ کی بنیاد میں پولینڈ کا اہم کردار دوطرفہ تعاون بڑھایا جائے گا اسحاق ڈار

پاکستان نیوز پوائنٹ
پاکستان اور پولینڈ کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کے تحت دونوں ممالک کے نائب وزرائے اعظم نے اہم ملاقات کی اور متعدد مفاہمت کی یادداشتوں (MoUs) پر دستخط کیے۔نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پولینڈ کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ رادوسواف شکورسکی کے ہمراہ مشترکہ پریس بریفنگ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پولینڈ کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ کی بنیاد رکھنے میں پولینڈ کا تاریخی اور اہم کردار رہا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات منفرد اور تاریخی نوعیت کے حامل ہیں۔اسحاق ڈار نے کہا کہ پولینڈ کو پاکستان کا اہم شراکت دار سمجھا جاتا ہے، اور دونوں ممالک نے وفود کی سطح پر مذاکرات کے دوران دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان اور پولینڈ کے درمیان تجارت، توانائی، معدنیات اور دیگر شعبوں میں تعاون کے بے پناہ مواقع موجود ہیں جنہیں بروئے کار لانا ضروری ہےپاک فضائیہ کی بنیاد رکھنے میں پولینڈ کا اہم کردار ہے، اسحاق ڈارنائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے افغان سرزمین سے دہشت گردی کے مسئلے پر بھی تبادلہ خیال کیا اور کہا کہ دونوں ممالک دہشت گردی کے خلاف تعاون بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولینڈ کے نائب وزیراعظم نے بھارتی جارحیت پر تشویش کا اظہار کیا اور کشمیر پر پاکستان کے اصولی موقف کی مکمل حمایت کی۔پاکستان اور پولینڈ کے درمیان دستخط کی گئی یادداشتوں میں انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز اور پولش انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل افیئرز کے درمیان تعاون کے معاہدے شامل ہیں۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے نائب وزرائے اعظم بھی موجود تھے۔پولینڈ کے نائب وزیراعظم رادوسواف شکورسکی نے پاکستان کی شاندار میزبانی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کے اور اسحاق ڈار کے درمیان مفید اور مثبت بات چیت ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ تجارت، معیشت، معدنیات اور توانائی کے شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال ہوا اور تعاون کی یادداشتوں پر دستخط خوش آئند ہیں۔پولیس نائب وزیراعظم شکورسکی نے مزید کہا کہ پولینڈ اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت غزہ میں امن کا خواہاں ہے اور جنوبی ایشیا میں استحکام اور امن کے لیے کام کرنا چاہتا ہے۔یہ ملاقات اور مفاہمت کی یادداشتیں پاکستان اور پولینڈ کے تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے لیے اہم سنگ میل ثابت ہوں گی۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم شہباز شریف نے مظفر آباد میں جدید کینسر ہسپتال اور میڈیکل کالج کا افتتاح کردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے اس موقع پر افتتاحی تقریب سے خطاب بھی…

15 hours ago

اللّٰہ نے پاکستان کو عالمی برادری میں بہت پذیرائی دی ہے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اللّٰہ…

15 hours ago

الطاف حسین نے عمران فاروق کو مروایا مصطفیٰ کمال

پاکستان نیوز پوائنٹ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور وفاقی وزیر مصطفی کمال نے…

15 hours ago

اسرائیل تنہا؟ پاکستان اور سعودی عرب کا صومالیہ کی خودمختاری کے حق میں مضبوط اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان صومالیہ کی خودمختاری،…

15 hours ago

اسلامی تعاون تنظیم نے اسرائیل کی جانب سے صومالیہ کے خطےصومالی لینڈ کو تسلیم کرنے کو مسترد کر دیا ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ او آئی سی اور 22 اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کی جانب…

15 hours ago

آئی جی پنجاب کا نیو ایئر نائٹ پر لاہور سمیت صوبہ بھر کی سکیورٹی بڑھانے کا حکم

پاکستان نیوز پوائنٹ انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس…

15 hours ago