اردو نیوز اپڈیٹس

پاک فوج ملک کی سالمیت کیلئے ہر لمحہ تیار ہے ڈی جی آئی ایس پی آر کا یو ایم ٹی کا دورہ

پاکستان نیوز پوائنٹ
ڈی جی آئی ایس پی آر احمد شریف چوہدری کی یو ایم ٹی آمد، طلبا کو پاک فوج کے کردار کے بارے میں آگاہی فراہم کی، انہوں نے کہا کہ پاک فوج ملک کی سالمیت کیلئے ہر لمحہ تیار ہے تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر احمد شریف چوہدری نے یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی کا دورہ کیا ، ڈی جی آئی ایس پی آر نے یو ایم ٹی کی تعلیمی خدمات کو سراہا، اس موقع پر احمد شریف چوہدری کی یو ایم ٹی سینئر انتظامیہ ، اساتذہ اور طلبا سے ملاقات بھی کرائی گئی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر احمد شریف چوہدری نے طلباء کے ملکی سالمیت اور ترقی میں پاک فوج کے کردار کے بارے میں بتایا، انہوں نے کہا کہ پاک فوج ملک کی سالمیت کے لیے ہر لمحہ تیار ہے، نوجوان منفی پراپیگنڈے سے دور رہیں اور ملک کی خدمت کریں،اپنی خودی پہچانیں اور پاکستان کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاک فوج کا واحد مقصد پاکستان کا دفاع ہے، پاکستان کی بقا پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے،دہشت گردی کا مکمل خاتمہ پاک فوج کا عزم ہے، ملک دشمن عناصر کا دلیری سے مقابلہ کریں گے،سوال و جواب کے سیشن میں طلباء نے ڈی جی آئی ایس پی آر سے مختلف سوالات کیے،طلباء نے پاک فوج کی خدمات کو سراہا اور “پاک فوج زندہ باد” کے نعرے لگائے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

کسی بھی غیر قانونی غیر ملکی کو پاکستان میں رہنے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی الوداعی ملاقات…

19 hours ago

کاش علی امین گنڈاپور 26 نومبر اور 9 مئی کو بھی اوو اوو کر کے احتجاج کرلیتے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاءاللہ تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاءاللہ تارڑ نے کہا ہے کہ علی…

19 hours ago

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان مسلمان معاشروں میں لڑکیوں کی تعلیم کے حوالے سے عالمی سمٹ کی میزبانی کرے گا

پاکستان نیوز پوائنٹ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان مسلمان معاشروں میں لڑکیوں…

19 hours ago

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ڈولتی معیشت سنبھل رہی ہے ملک معاشی استحکام کی طرف گامزن ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ڈولتی معیشت سنبھل رہی…

19 hours ago

گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کا کہنا ہے کہ مالی سال 2025ء کی چوتھی سہ ماہی میں افراطِ زر بڑھ سکتا ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کا کہنا ہے کہ مالی سال 2025ء…

19 hours ago