پاکستان نیوز پوائنٹ
پراپرٹی کی خریداری کرنے والوں کیلئے خوشخبری، حکومت نے رئیل اسٹیٹ پر عائد 3 فیصد ایکسائز ڈیوٹی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق یہ ڈیوٹی جولائی میں عائد کی گئی تھی جو اب 10 ماہ بعد واپس لی جا رہی ہے، جبکہ فیصلے کا اطلاق یکم جولائی 2025 سے ہونے کا امکان ہے۔ذرائع نے بتایا کہ فائلرز پر 3 فیصد اور نان فائلرز پر 5 فیصد ایکسائز ڈیوٹی عائد تھی.تاہم اب دونوں کیٹگریز کے لیے ایکسائز ڈیوٹی ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے. ایف بی آر نے ایکسائز ڈیوٹی ختم کرنے کے لیے تجویز ارسال کر دی ہے۔ایف بی آر کے ترجمان کے مطابق یہ فیصلہ آئی ایم ایف کی مشاورت سے کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ہاؤسنگ کے شعبے پر وزیر اعظم ٹاسک فورس نے ایف ای ڈی ختم کرنے کی سفارش کی تھی۔
