اردو نیوز اپڈیٹس

پشاور ہائیکورٹ نے بجلی کے بل میں ٹیکسز کی وصولی کو معطل کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
عدالت نے بجلی کے بل میں بغیر تفصیل کے ٹیکسز کی وصولی کو فی الحال معطل کر دیا۔پشاور ہائیکورٹ میں بجلی کے بلوں میں عائد مختلف ٹیکسز کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدا نے پچھلی سماعت کا تحریری حکم نامہ بھی جاری کر دیا، جس میں اسی نوعیت کی دیگر درخواستوں کو یکجا کرتے ہوئے تمام متعلقہ فریقین کو نوٹسز جاری کیے گئے تھے۔عدالتی حکم نامے کے مطابق درخواست گزار باقاعدگی سے اپنے بجلی کے بل ادا کرتا رہا ہے. تاہم اگست کے بجلی بل میں بغیر پیشگی اطلاع اور وضاحت کے متعدد اضافی ٹیکسز شامل کیے گئے۔درخواست گزار کے وکیل کے مطابق جب اس اضافے کی وجہ جاننے کے لیے متعلقہ حکام سے رابطہ کیا گیا تو انہیں بل پر موجود بارکوڈ کو ڈی کوڈ کرنے کا مشورہ دیا گیا۔بارکوڈ ڈی کوڈ کرنے پر معلوم ہوا کہ بل میں اضافی ٹیکس اور فردر ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں، جبکہ اس سے قبل درخواست گزار کے بجلی بلوں میں یہ ٹیکسز شامل نہیں کیے گئے تھے۔پشاور ہائیکورٹ نے عوامی ریلیف اور قانونی تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے درخواست کی مزید سماعت 2 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

ملک کی معیشت استحکام کی جانب بڑھ رہی ہے وزیراعظم

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے موڈیز کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ…

39 minutes ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر اہم دورے پر ایران…

43 minutes ago

پاکستان کی معاشی پوزیشن بہتر موڈیز نے کریڈٹ ریٹنگ بڑھا دی

پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی خود مختار کریڈٹ ریٹنگ سی…

47 minutes ago

ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ…

53 minutes ago

برطانوی وزیرِاعظم آج یوکرین پہنچیں گے روس نے لندن سے سفیر واپس بلا لیا

پاکستان نیوز پوائنٹ برطانیہ کے وزیر اعظم اینڈی برنہم عہدہ سنبھالنے کے بعد اپنے پہلے…

54 minutes ago

ترکیہ کے ساتھ جنگ کی کوششیں اسرائیلی اخبار کی نیتن یاہو پر تنقید

پاکستان نیوز پوائنٹ اسرائیلی اخبار نے کہا ہے کہ وزیراعظم نیتن یاہو اسرائیل کو ترکیے…

57 minutes ago