پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پمز سانحہ سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں نومولود بچوں کی ہلاکت کے واقعے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ پیش کردی گئی۔اجلاس میں تحقیقاتی کمیٹی نے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز سمیت 10 افسران کو عہدوں سے ہٹانے کی سفارش کی رپورٹ میں پمز میں فائر سیفٹی اور طبی سہولیات سے متعلق سنگین خامیوں کی نشاندہی کی گئی جبکہ سانحے کے وقت ڈیوٹی سے غیر حاضر عملے کے خلاف کارروائی کی بھی سفارش کی گئی ہے۔تحقیقاتی رپورٹ میں ذمہ دار افسران اور اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی سفارش کی گئی، جس پر وزیراعظم شہباز شریف نے سانحہ پمز کے ذمہ داروں کے خلاف سخت ایکشن لینے کی ہدایت کردی اجلاس میں پمز میں فائر سیفٹی کے انتظامات مزید بہتر بنانے اور مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے مؤثر اقدامات پر بھی غور کیا گیا۔واضح رہے کہ پمز سانحہ میں آتشزدگی کے باعث 14 نومولود بچوں کی جانیں گئی تھیں۔
پاکستان نیوز پوائنٹ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان آرڈیننس…
پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سندھ…
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا دورہ کیا…
پاکستان نیوز پوائنٹ بجلی صارفین پر اضافی مالی بوجھ پڑنے کا خدشہ بڑھ گیا نیپرا…
پاکستان نیوز پوائنٹ افریقہ میں صحت کی سہولتوں تک رسائی ایک بڑا مسئلہ ہے۔ براعظم…
پاکستان نیوز پوائنٹ مصر میں ہالی وڈ فلموں کی طرز پر ڈکیتی کی واردات کی…