پنجاب میں موسم دوبارہ خشک جبکہ بعض علاقوں میں کل سے بادل چھانے کی توقع ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ
ملک بھر میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہوچکا ہے جس کے باعث کئی شہروں میں موسم خوشگوار ہوگیا ہے پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش نے گرمی کا زور توڑ دیا ہے اور شہریوں نے سکھ کا سانس لیا ہے لاہور کے متعدد علاقوں جن میں کینال روڈ گلبرگ جیل روڈ مال روڈ جوہر ٹاؤن اور دیگر علاقے شامل ہیں وہاں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ہے جس سے درجہ حرارت میں واضح کمی آئی ہے اور موسم نہایت خوشگوار ہوگیا ہے اسلام آباد راولپنڈی جھنگ ملتان سرگودھا اور پتوکی سمیت مختلف شہروں میں بھی بارش ہوئی ہے جس سے فضا میں تازگی محسوس کی جارہی ہے ڈیرہ اسماعیل خان میں بارش کے ساتھ ژالہ باری بھی دیکھنے میں آئی جبکہ ٹانک ہری پور کرک اور مضافاتی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری رہا ہے ان بارشوں کے باعث کھیتوں اور فصلوں کو فائدہ پہنچنے کا امکان ہے تاہم بعض علاقوں میں بارش کے باعث فیڈرز ٹرپ ہونے سے بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے جس سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز تک بارشوں کا یہ سلسلہ جاری رہ سکتا ہے اور بلوچستان کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بادل برسنے کی پیشگوئی کی گئی ہے تاہم ملک کے جنوبی اور کچھ وسطی علاقوں میں موسم بدستور گرم اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ماہرین کا کہنا ہے کہ ان بارشوں سے نہ صرف درجہ حرارت میں کمی آئے گی بلکہ موسمی اثرات میں بھی بہتری دیکھنے کو ملے گی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *