اردو نیوز اپڈیٹس

پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں جعلی ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کیا اس دوران مختلف شہروں سے 11 جعلی ادویہ پکڑی گئیں

پاکستان نیوز پوائنٹ
تفصیلات کے مطابق ڈرگ کنٹرول ڈائریکٹوریٹ پنجاب نے صوبے بھر میں جعلی ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے مختلف شہروں سے 11 جعلی ادویات پکڑی ہیں اور ڈریپ نے ان11 ادویات کے سیمپلز جعلی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے پنجاب حکومت کی درخواست پر ری کال الرٹ جاری کر دیئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق جعلی ادویات مختلف فارما کمپنیوں کے برانڈز کے ناموں پر تیار کی گئی ہیں اور ان ادویہ کے پیکٹس پر کراچی، لاہور، سرگودھا، ٹیکسلا اور خطار کی فارما کمپنیوں کے پتے درج ہیں۔ ڈریپ کے جاری الرٹ میں بتایا گیا ہے کہ شدید نمونیہ، ناک اور گلے کے انفیکشن میں استعمال ہونے والی معروف برانڈ کی اینٹی بائیوٹک دوا نوویڈیٹ ٹیبلٹ کا ایک بیچ جعلی ہے۔ ایموکس نامی اینٹی بائیوٹک کیپسول کا بھی ایک بیچ جعلی ہے۔اس کے علاوہ نزلہ، زکام، کھانسی اور الرجی کے تین سیرپ کے 3 بیچز جعلی ہیں۔ ان میں کیرینول، ہسٹاکیئر اور ٹرائی لیک سیرپ شامل ہیں۔پنجاب سے امراض نسواں کی دو جعلی ادویات پکڑی گئی ہیں۔
ایس کائن اور مائیرون ٹیبلٹ کے دو جعلی بیچز کی نشاندہی ہوئی ہے۔ پلاسٹر آف پیرس بینڈج کا ایک جعلی بیچ پکڑا گیا ہے۔ بخار، جسمانی درد کا جعلی کیرفن سسپنشن پکڑا گیا ہے۔جو جعلی ادویات پکڑی گئی ہیں۔ ان میں امراض مویشی کے دو جعلی اینٹی بائیوٹک انجکشن بھی شامل ہیں۔ ان میں وائٹل وال اینٹی بائیوٹک انجکشن اور پینی بائیوٹک انجکشن کے ایک ایک بیچ جعلی ہیں۔ فینی بائیوٹک مویشیوں کے مختلف اقسام کے بیکٹیریل انفیکشن کی دوا ہے۔ڈریپ الرٹ میں پنجاب حکومت سے جعلی ادویات کی روک تھام کے لیے ہنگامی اقدامات کرنے کی سفارت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جعلی ادویات کی افادیت غیر واضح اور علاج متاثر ہو سکتا ہے۔ ڈریپ نے پنجاب میں جعلی ادویات سپلائی چین کی جامع تحقیقات کی ہدایت کرتے ہوئے پنجاب ڈرگ کنٹرول ڈائریکٹوریٹ کو صوبائی مارکیٹس کا سروے کرنے، ریگولیٹری فیلڈ فورس پنجاب کی مارکیٹ میں مؤثر سرویلنس یقینی بنانے اور جعلی ادویات کے سپلائرز کی نشاندہی کرنے اور ریگولیٹری فیلڈ فورس کو مارکیٹ سے جعلی ادویات کا خاتمہ یقینی بنانے کی ہدایات کی ہیں۔ڈریپ نے ڈسٹری بیوٹرز اور میڈیکل اسٹورز کو بھی ہدایت کی ہے وہ جعلی ادویات کے بارے میں فوری اطلاع دیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

کسی بھی غیر قانونی غیر ملکی کو پاکستان میں رہنے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی الوداعی ملاقات…

5 hours ago

کاش علی امین گنڈاپور 26 نومبر اور 9 مئی کو بھی اوو اوو کر کے احتجاج کرلیتے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاءاللہ تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاءاللہ تارڑ نے کہا ہے کہ علی…

5 hours ago

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان مسلمان معاشروں میں لڑکیوں کی تعلیم کے حوالے سے عالمی سمٹ کی میزبانی کرے گا

پاکستان نیوز پوائنٹ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان مسلمان معاشروں میں لڑکیوں…

5 hours ago

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ڈولتی معیشت سنبھل رہی ہے ملک معاشی استحکام کی طرف گامزن ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ڈولتی معیشت سنبھل رہی…

5 hours ago

گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کا کہنا ہے کہ مالی سال 2025ء کی چوتھی سہ ماہی میں افراطِ زر بڑھ سکتا ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کا کہنا ہے کہ مالی سال 2025ء…

5 hours ago