پاکستان نیوز پوائنٹ
پنجاب کی حکومت نے آن لائن وارداتیں کرنے والے منظم گروہوں کیخلاف سی سی ڈی کو نئی ذمہ داری دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
عوام کو لوٹنے کی وارداتوں میں اضافے کے پیش نظر حکومت پنجاب نے سی سی ڈی کو اب نئی ذمہ داری دینے کا فیصلہ کیا ہے، سی سی ڈی آن لائن، الیکٹرانک ڈیوائسز کے ذریعے لوٹ مار کرنے والوں کیخلاف کارروائی کرے گی۔ سی سی ڈی ترجمان کے مطابق معصوم شہری آن لائن وارداتوں کے ذریعے زندگی بھر کی کمائی سے محروم ہوجاتے ہیں، تنخواہ دار اور کاروباری طبقہ ملزمان کا آسانی سے نشانہ بن رہے ہیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان بینظیر انکم سپورٹ حاصل کرنے والوں کو بھی لوٹ لیتے ہیں، شارٹ ٹرم اغوا برائے تاوان کی کارروائیاں بھی ہوتی ہیں، مقدمات کا اندراج بھی نہیں ہوتا۔ سی سی ڈی ترجمان کا کہنا ہے کہ عوام کی جمع پونجی لوٹنے والے ملزمان کیخلاف بھرپور ایکشن لیا جائے گا، آن لائن فراڈ پر منظم جرائم پیشہ افراد کی جائیدادوں کی قرقی کیلئے بھی قانونی کارروائی ہوگی۔
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے اس موقع پر افتتاحی تقریب سے خطاب بھی…
پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اللّٰہ…
پاکستان نیوز پوائنٹ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور وفاقی وزیر مصطفی کمال نے…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان صومالیہ کی خودمختاری،…
پاکستان نیوز پوائنٹ او آئی سی اور 22 اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کی جانب…
پاکستان نیوز پوائنٹ انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس…