پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے میری پہچان سروس کا باقاعدہ آغاز کردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نےانسانیت کی خدمت میں ایک اورقدم لیتے ہوئے “میری پہچان” سروس کا باقاعدہ آغاز کردیا۔تفصیلات کے مطابق میری پہچان سروس گمشدہ افراد کی شناخت کا ایک اور جدید طریقہ کارمتعارف کروایا ہے۔ترجمان سیف سٹیز اتھارٹی نے بتایا کہ”میری پہچان سروس” کو نادرا کے ساتھ منسلک کیا گیا ہے۔ میری پہچان سروس سے ذہنی یا جسمانی معذوری،گھر کا پتہ بتانے سے قاصر افراد اور لاوارث نعشوں کی شناخت میں مدد ملے گی۔لاوارث یا ذہنی معذور افراد کی 15 پر موصول ہونے والی کالز پر”میری پہچان ٹیم”ڈیٹا بیس سے ریکارڈ چیک کرے گی۔میری پہچان سروس نادرا سے ڈیٹا کی معلومات حاصل کرکے گمشدہ افراد کو ورثاء تک پہنچانے میں مددگار ثابت ہو گی۔شہری کسی بھی ایمرجنسی یا گمشدہ افراد کی اطلاع 15 پر دیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *