اردو نیوز اپڈیٹس

پنجاب میں نئی اتھارٹی پیرا کے قیام کا فیصلہ

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام اور اس کی کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی اس اجلاس میں بتایا گیا کہ ‘پیرا’ کو صوبہ بھر میں 30 ستمبر تک مکمل طور پر فعال کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جبکہ مئی میں سب سے پہلے لاہور ڈویژن میں اس اتھارٹی کو فنکشنل کیا جائے گا اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ پیرا کے تحت صوبے کے مختلف حصوں میں انفورسمنٹ سٹیشن قائم کیے جائیں گے جو تجاوزات کے خاتمے پرائس کنٹرول اور دیگر اہم امور کی نگرانی کریں گے منصوبے کے مطابق 14 اگست تک پیرا کو تمام ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز میں بھی فعال کر دیا جائے گا ابتدائی طور پر 519 انفورسمنٹ افسران اور دیگر اسٹاف کی تربیت مکمل کر لی گئی ہے جبکہ پیرا کے زیر انتظام باقاعدہ ٹریننگ ونگ کے قیام کا اصولی فیصلہ بھی کیا گیا ہے اجلاس کے دوران پیرا کے ڈائریکٹر جنرل نے اسٹاف کی ورکنگ اور دفاتر کے قیام سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم شہباز شریف ترک صدر رجب طیب اردوان کی دعوت پر 2 روزہ دورے پر ترکیہ پہنچ گئے

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف کل ترکیہ کے سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے،…

7 hours ago

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے آئی ایم ایف کو اصلاحات جاری رکھنے کی یقین دہانی کرادی

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے آئی ایم ایف کو اصلاحات…

7 hours ago

عالمی ترقیاتی فنڈ نے ترقیاتی بجٹ سے صوبائی نوعیت کے ترقیاتی منصوبے ختم کرنے کا مطالبہ کردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی ترقیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے ترقیاتی بجٹ سے صوبائی نوعیت…

7 hours ago

گزشتہ 3 ہفتوں کے دوران ایک لاکھ سے زائد افغان شہری پاکستان چھوڑ چکے ہیں وزارت داخلہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزارت داخلہ نے بتایا ہے کہ افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز (اے سی…

7 hours ago

مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کی موت کی وجہ سامنے آگئی

پاکستان نیوز پوائنٹ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاکٹر نے پوپ فرانسس کی موت…

7 hours ago