وزیراعلیٰ مریم نواز کا نئے ہسپتالوں کی جلد تکمیل کا حکم

پاکستان نیوز پوائنٹ
پنجاب میں صوبائی تاریخ کے سب سے بڑے ترقیاتی منصوبے کا آغاز کر دیا گیا ہے جس کے تحت صوبے کے 51 شہروں میں سیوریج، سڑکوں اور دیگر بنیادی سہولتوں کی فراہمی پر کام شروع کر دیا گیا ہے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں پنجاب ڈویلپمنٹ پلان کے منصوبوں کا جائزہ لیا گیا اور ہر شہر میں سیوریج سمیت دیگر بنیادی پراجیکٹس کی جلد تکمیل کے احکامات جاری کیے گئے۔اجلاس میں بتایا گیا کہ پنجاب کے 51 شہروں میں مجموعی طور پر 5887 کلومیٹر طویل سیوریج اور 181 ڈرینج لائنیں تعمیر ہوں گی، جبکہ “مریم نواز کا سوہنا پنجاب” پراجیکٹس کے تحت 100 کلومیٹر طویل سڑکیں اور گلیاں پختہ کی جائیں گی۔ اس کے علاوہ پنجاب بھر میں 33 ہزار سے زائد نئے مین ہول ڈھکن فراہم کیے جائیں گے اور سیوریج کے لیے ہائی ڈینسٹی پولی تھائی لین پائپ کی تیاری تیزی سے جاری ہے۔وزیراعلیٰ نے ہر منصوبے کی شفاف اور بروقت تکمیل کے لیے صوبائی و ضلعی کنٹرول رومز قائم کرنے کی ہدایت دی، تاکہ منصوبوں پر پل پل کی مانیٹرنگ کی جا سکے اور عوامی مسائل کا فوری حل یقینی بنایا جا سکے۔ وزیراعلیٰ نے ڈپٹی کمشنرز سے پیشرفت رپورٹس بھی طلب کیں، جن میں ملتان، ڈی جی خان، بھکر، وہاڑی، وزیرآباد، گوجرانوالہ، شیخوپورہ اور قصور کے ڈپٹی کمشنرز نے منصوبوں کی پیشرفت سے آگاہ کیا۔اجلاس میں وزیراعلیٰ نے شیخوپورہ میں صفائی اور دیگر امور میں بہتری لانے، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال قصور کی ری ویمپنگ پر ڈپٹی کمشنر کو شاباش دینے اور قصور میں صفائی کی صورتحال بہتر بنانے کی ہدایات بھی جاری کیں۔ پتوکی میں سیوریج سسٹم کی جلد بحالی کے لیے اقدامات کا حکم بھی دیا گیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب کو مزید خوبصورت بنانے کے لیے منصوبہ جون تک مکمل کیا جائے اور ہر شہری کو بنیادی سہولتیں فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *