اردو نیوز اپڈیٹس

پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازی خان میں بارڈر چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا ایک اور حملہ ناکام بنا دیا گیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازی خان میں بارڈر چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا ایک اور حملہ ناکام بنا دیا گیا۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق 15 سے 20 دہشت گردوں نے سرحدی چوکی لکھانی پر سحری کے وقت حملہ کیا، خیبرپختونخوا سے دہشت گرد ٹولیوں کی صورت میں حملہ آور ہوئے، دہشت گردوں نے حملے میں راکٹوں سمیت بھاری ہتھیار استعمال کئے ۔انہوں نے کہا کہ جوانوں کے الرٹ ہونے کے سبب تھرمل امیج کیمروں سے دہشت گردوں کی نشاندہی کی گئی اور پولیس نے مشین گنز اور مارٹر سے دہشت گردوں کے خلاف جوابی کارروائی کی جس کے باعث دہشت گرد چیک پوسٹ کے قریب پہنچنے میں ناکام اور پسپائی پر مجبور ہوگئے۔ترجمان نے کہا کہ جوابی کارروائی میں دہشت گردوں کو بھاری جانی نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔آئی جی پنجاب نے حملہ پسپا کرنے والے جوانوں کو شاباش دیتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کو ہر محاذ پر شکست دیں گے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

ملک سے پولیو کے خاتمے کے لئے وزیراعظم متحرک اہم اجلاس طلب کرلیا

پاکستان نیوز پوائنٹ انسداد پولیو سے متعلق اجلاس 27 اگست کو وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا،چاروں…

12 hours ago

وزیر خارجہ اسحاق ڈار بنگلہ دیش کے تاریخی دورے پر ڈھاکہ پہنچ گئے

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار بنگلہ دیش کے تاریخی دورے…

12 hours ago

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ستھرا پنجاب کے ورکرز کو پوری تنخواہ نہ ملنے کا نوٹس لے لیا

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ستھرا پنجاب کے ورکرز کو پوری…

12 hours ago

سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ کی جانب سے خواتین کوبااختیار بنانے کیلئے10 ہزارمفت الیکٹرک موٹرسائیکلوں کے منصو بے کا آغاز کردیا گیا

پاکستان نیوز پوائنٹ سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ کی جانب سے خواتین کوبااختیار بنانے کیلئے10 ہزارمفت…

12 hours ago

پاکستان کے تفتیشی اداروں نے ٹارگٹ کلنگ میں ملوث بھارت کی بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی را کا بڑا نیٹ ورک پکڑ لیا

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان کے تفتیشی اداروں نے ٹارگٹ کلنگ میں ملوث بھارت کی بدنام…

12 hours ago