اردو نیوز اپڈیٹس

پنجاب کے مختلف شہروں میں آج بھی دھند کا بسیرا ہے حد نگاہ انتہائی کم ہونے کے باعث موٹر ویز کو مختلف مقامات سے بند

پاکستان نیوز پوائنٹ
پنجاب کے مختلف شہروں میں آج بھی دھند کا بسیرا ہے، حد نگاہ انتہائی کم ہونے کے باعث موٹر ویز کو مختلف مقامات سے بند کیا گیاہے۔ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق دھند کے باعث موٹر وے ایم 2 لاہور سے کوٹ مومن، ایم 3 فیض پور سے سمندری تک بند ہے جبکہ لاہور سیالکوٹ موٹر وے ایم 11 پر بھی ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہے۔قومی شاہراہوں پر بھی دھند کے باعث حد نگاہ کم ہونے پر ڈرائیورز کو مشکلات کا سامنا ہے۔ترجمان موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ ڈرائیور حضرات دھند میں گاڑیوں پر فوگ لائٹس کا استعمال یقینی بنائیں، اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں اور تیزی سے لین تبدیل نہ کریں، شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنا چاہیے۔اس کے علاوہ دھند کے باعث فلائٹس آپریشن بھی متاثر ہے، کئی پروازیں تاخیر کا شکار ہیں .جس سے عوام کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی بندرگاہ پر کسٹمز کلیئرنس کے خود کار نظام فیس لیس کسٹمز اسیسمنٹ سسٹم کا افتتاح کردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی بندرگاہ پر کسٹمز کلیئرنس کے خود کار…

20 hours ago

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ کوئی بچہ تعلیم سے محروم رہ جائے تو یہ ریاست کے لیے لمحہ فکریہ ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ کوئی بچہ تعلیم سے…

20 hours ago

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف نے بلوچستان میں نشستیں بڑھانے کے آئینی ترمیمی بل کی منظوری دے دی

پاکستان نیوز پوائنٹ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق سینیٹر فاروق ایچ نائیک کی…

20 hours ago

صوبائی وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہاہے ملک کیخلاف سازشیں کرنے والوں کو معافیاں اور این آر او نہیں ملتے

پاکستان نیوز پوائنٹ صوبائی وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہاہے ملک کیخلاف سازشیں کرنے والوں…

20 hours ago