اردو نیوز اپڈیٹس

پہلا سیاستدان ہے جو امریکہ کی منت ترلے کر رہا ہے مذاکرات ضرور کریں لیکن رل نہ جائیں وزیر دفاع خواجہ آصف

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ یہ پہلا سیاستدان ہے جو امریکا کی منت ترلے کر رہا ہے کہ مجھے بچاؤ۔ پہلے کہتا تھا غلامی نامنظور اب کہتا ہے غلامی فوری منظور۔ میں مذاکرات کا مخالف نہیں ہوں۔ 10 پندرہ برس کی تاریخ دیکھیں تو صرف مسلم لیگ (ن )نے پہل کی۔ لاہور میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ہم اقتدار میں ہوں یا نہ ہوں، مذاکرات کی پیشکش کرتے ہیں۔ ہماری کسی پیشکش کا مثبت جواب نہیں دیا گیا۔ شہباز شریف مذاکرات کی دعوت دیتے تو بد تمیزی کی جاتی تھی۔سمجھ نہیں آتا پچھلے 15 دن میں کون سا تعویز نکل آیا کہ مذاکرات ہو رہے ہیں۔ مجھے بتایا جائے 15 دن میں ایسا کیا ہوا جو یہ مذاکرات پر تیار ہوئے۔2014 کے مذاکرات میں بانی پی ٹی آئی نے سڑک مانگی ہم نے بنادی۔ خواجہ آصف کہنا تھا کہ مذاکرات ضرور کریں لیکن خیال رکھیں رل نہ جائیں، مذاکرات کریں لیکن استعمال نہ ہوجائیں۔ میری دعا ہے کہ یہ مذاکرات کامیاب ہوں۔مجھے تو کسی نے پوچھا بھی نہیں کہ مذاکرات کرنے چاہیے یا نہیں، مذاکرات میں تمام پاور سینٹرز کو شامل ہونا چاہیے۔ایک شخص کی تاریخ ہے کوئی بتادے کس سے وفا کی ہے۔ اس کی پارٹی کا ہی کوئی بندہ بتادے کوئی ایسا رشتہ یا شخص جس سے اس نے وفا کی ہو۔ ہم پیپلز پارٹی کے ساتھ دست و گریباں رہے، پیپلز پارٹی کے ساتھ کھڑاک بھی ہو جاتا ہے لیکن میثاق جمہوریت کا احترام کرتے ہیں۔ وزیر دفاع نے کہا کہ ملک میں حالیہ دہشتگردی کے واقعات پر بات کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ہمارے ہاں آج بھی دہشت گردی جاری ہے۔ افغان جہاد کیلئے ہم مفت میں مامے بن گئے، ہم افغانستان میں جہاد کی قیمت ادا کر رہے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کے دور میں 40 ہزار بندے پاکستان آئے۔ہر چیز کا رخ امریکہ اور برطانیہ کی طرف ہے۔ جو شہیدوں کے قاتلوں کو پکارے وہ کیا ہے؟ ہم سیاستدانوں کو اپنی عزت آبرو کا خیال رکھنا چاہیے۔ خواجہ آصف کا مزیدکہنا تھا کہ جس ملک میں ایسی عدلیہ ہو وہ ملک 75 سال بچ جائے شکر ادا کریں، عدلیہ نے عدل کو خراب کیا ان کے وارث معافی مانگ لیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

کسی بھی غیر قانونی غیر ملکی کو پاکستان میں رہنے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی الوداعی ملاقات…

22 hours ago

کاش علی امین گنڈاپور 26 نومبر اور 9 مئی کو بھی اوو اوو کر کے احتجاج کرلیتے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاءاللہ تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاءاللہ تارڑ نے کہا ہے کہ علی…

22 hours ago

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان مسلمان معاشروں میں لڑکیوں کی تعلیم کے حوالے سے عالمی سمٹ کی میزبانی کرے گا

پاکستان نیوز پوائنٹ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان مسلمان معاشروں میں لڑکیوں…

22 hours ago

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ڈولتی معیشت سنبھل رہی ہے ملک معاشی استحکام کی طرف گامزن ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ڈولتی معیشت سنبھل رہی…

22 hours ago

گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کا کہنا ہے کہ مالی سال 2025ء کی چوتھی سہ ماہی میں افراطِ زر بڑھ سکتا ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کا کہنا ہے کہ مالی سال 2025ء…

22 hours ago