پاکستان نیوز پوائنٹ
حکومت نے نادرا کے اشتراک سے پیدائش، اموات، شادی اور طلاق کا آن لائن اندراج آسان بناتے ہوئے کستمر ریلیشن شپ مینجمنٹ ایپ لانچ کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ بلدیات پنجاب نے نادرا کے اشتراک سے ایپ لانچ کی، جبکہ وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق نے ای رجسٹریشن ایپ کا باضابطہ افتتاح کرتے ہوئے بتایا کہ ایپ کے ذریعے پیدائش، اموات، طلاق اور شادی کی آن لائن رجسٹریشن ممکن بنائی جارہی ہے۔وزیر بلدیات پنجاب نے کہا کہ شہریوں کو گھر بیٹھے ای رجسٹریشن کی سہولت فراہم کی جارہی ہے جو کہ نادرا ڈیٹا سسٹم سے لنک ہے جس کی وجہ سے وہاں خودبخود اندراج ہوتا جائے گا۔ذیشان رفیق نے کہا کہ محکمہ بلدیات اور نادرا کے مابین ای رجسٹریشن کا معاہدہ ہوا تھا۔ شادی اموات، پیدائش اور طلاق کا اندراج کرنے سے درست ڈیٹا کی تشکیل ہوگی۔ یہ نظام صوبے بھر میں یونین کونسل کی سطح تک منسلک کیا جائے گا۔
