پاکستان نیوز پوائنٹ
لاہور چڑیا گھر میں زائد قیمتیں وصول کرنے کی شکایات کا سخت نوٹس لیتے ہوئے سینئر وزیر مریم اونگزیب نے کہا عوام صرف 100 روپے میں پورا چڑیا گھر دیکھ سکتے ہیں سینئروزیرمریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ قیمت میں کسی قسم کا کوئی اضافہ نہیں کیا گیا ،رینگنے والے جانوروں کو دیکھنے کا ٹکٹ 200 روپے ہےاسی طرح ایکویریم کا 200 روپے ، ہولوگرام کا ٹکٹ 300 روپے ہے چڑیاگھر میں یہ نئی سہولیات ہیں جن کی قیمت الگ مقرر کی گئی ہےچڑیا گھر کا 98 فیصد حصہ 100 روپے میں دیکھا جا سکتا ہے داخلہ ٹکٹ کے لیے الگ کاؤنٹرز موجود ہیں،ٹکٹنگ سینٹر کے باہر ایک شکایت سیل بھی قائم ہے،دو سال کے بعد عید الفطر پر چڑیا گھر کھلا ہے،گزشتہ روز 35 ہزار شہری چڑیا گھر آئے جو ریکارڈ ہے ،زیادہ افراد کی آمد کی وجہ سے بعض انتظامی مسائل پیدا ہوئے،یقینی بنایا جا رہا ہے کہ مستقبل میں ایسا نہ ہو، مریم اورنگزیب نے ڈی جی وائلڈ لائف کو فوری چڑیا گھر پہنچنے کی ہدایت کردی
