اردو نیوز اپڈیٹس

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر کا دورہ کیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر ( این سی ٹی سی) پبی کا دورہ کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پاک فوج اور پیپلز لبریشن آرمی کے درمیان پاک چین مشترکہ مشق کے شرکاء سے بات چیت کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو مشق کے دائرہ کار اور انعقاد کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے نیشنل کاؤنٹر ٹیررزم سینٹر (این سی ٹی سی) پبی کا دورہ کیا. جہاں انہوں نے پاکستان اور چین مشترکہ واریر آٹھویں عسکری مشوں کے شرکا سے ملاقات کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف سید عاصم منیر کو مشقوں کے اسکوپ اور ان کے منعقد کیے جانے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔پاک فوج کے سپہ سالار نے مشترکہ مشقوں میں حصہ لینے والے شرکا سے گفتگو بھی کی اور مشترکہ مشقوں کے دوران بہترین پیشہ ورانہ اور بہترین کارکردگی پر شرکا کو سراہا۔پاکستان اور چین مشترکہ واریر 8 مشقوں کا انعقاد 19 نومبر کو کیا گیا تھا. 3 ہفتوں تک جاری رہنے والی یہ آٹھویں جوائنٹ مشقیں دو طرفہ بنیادوں پر سالانہ منعقد کی جاتی ہیں۔نیشنل کاؤنٹر ٹیررزم پبی پہنچنے پر کور کمانڈر راولپنڈی نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا استقبال کیا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

کسی بھی غیر قانونی غیر ملکی کو پاکستان میں رہنے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی الوداعی ملاقات…

19 hours ago

کاش علی امین گنڈاپور 26 نومبر اور 9 مئی کو بھی اوو اوو کر کے احتجاج کرلیتے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاءاللہ تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاءاللہ تارڑ نے کہا ہے کہ علی…

19 hours ago

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان مسلمان معاشروں میں لڑکیوں کی تعلیم کے حوالے سے عالمی سمٹ کی میزبانی کرے گا

پاکستان نیوز پوائنٹ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان مسلمان معاشروں میں لڑکیوں…

19 hours ago

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ڈولتی معیشت سنبھل رہی ہے ملک معاشی استحکام کی طرف گامزن ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ڈولتی معیشت سنبھل رہی…

19 hours ago

گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کا کہنا ہے کہ مالی سال 2025ء کی چوتھی سہ ماہی میں افراطِ زر بڑھ سکتا ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کا کہنا ہے کہ مالی سال 2025ء…

19 hours ago