اردو نیوز اپڈیٹس

چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کے معاملے پر پاکستان اپنے مؤقف پر قائم ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ
چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کے معاملے پر پاکستان اپنے مؤقف پر قائم ہے اور پی سی بی نے آئی سی سی کو واضح کر دیا ہے کہ اگر کوئی قابل عمل فارمولا پیش کیا جائے گا تو بات آگے بڑھے کی۔ نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی اس بار پاکستان کے پاس ہے لیکن بھارت نے روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم پاکستان نہ بھیجنے کا اعلان کیا ہے لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی سے مطالبہ کیا ہے کہ بغیر کسی ٹھوس وجہ کے پاکستان ٹورنامنٹ کو نیوٹرل وینیو پر نہیں لیکر جائے گا اور اگر آئی سی سی نے نیوٹرل وینیو پر جانے کا کہا تو پاکستان کبھی بھی بھارت جاکر نہیں کھیلے گا۔ گزشتہ روز چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی اور بھارت کے انکار کے معاملے پر آئی سی سی کا ہنگامی اجلاس بھی ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ پی سی بی، بی سی سی آئی اور آئی سی سی ٹورنامنٹ کے حوالے سے ملکر کوئی قابل عمل فارمولا تلاش کریں گے۔ آئی سی سی کا ہنگامی اجلاس آج دوبارہ ہونا ہے جس میں ایک بار پھر چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کا معاملہ اٹھایا جائے گا۔اس حوالے سے ذرائع کا بتانا ہے کہ آئی سی سی بورڈ میٹنگ آج دوبارہ ہو گی لیکن اجلاس کا وقت طے نہیں ہوا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام نے گزشتہ روز کی میٹنگ کے بعد مختلف اسٹیک ہولڈرز سے رابطے کیے اور ٹورنامنٹ کے حوالے سے اپنے مؤقف کی وضاحت پیش کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کے مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، آئی سی سی ہی معقول اور قابل عمل فارمولا دے گا تو بات بڑھے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے آئی سی سی کو مؤقف دے دیا کہ اس کے مطابق کوئی حل نکلے گا تو پاکستان قبول کرے گا۔ خیال رہے کہ پاکستان کا چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے واضح مؤقف ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی ہمارے پاس ہے اس لیے ٹورنامنٹ پاکستان میں ہی ہوگا، کوئی نیوٹرل وینیو قابل قبول نہیں ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

کسی بھی غیر قانونی غیر ملکی کو پاکستان میں رہنے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی الوداعی ملاقات…

22 hours ago

کاش علی امین گنڈاپور 26 نومبر اور 9 مئی کو بھی اوو اوو کر کے احتجاج کرلیتے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاءاللہ تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاءاللہ تارڑ نے کہا ہے کہ علی…

22 hours ago

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان مسلمان معاشروں میں لڑکیوں کی تعلیم کے حوالے سے عالمی سمٹ کی میزبانی کرے گا

پاکستان نیوز پوائنٹ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان مسلمان معاشروں میں لڑکیوں…

22 hours ago

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ڈولتی معیشت سنبھل رہی ہے ملک معاشی استحکام کی طرف گامزن ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ڈولتی معیشت سنبھل رہی…

22 hours ago

گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کا کہنا ہے کہ مالی سال 2025ء کی چوتھی سہ ماہی میں افراطِ زر بڑھ سکتا ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کا کہنا ہے کہ مالی سال 2025ء…

22 hours ago